LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یار خان (سہ پہر) چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں معذور افراد، بیوہ خواتین اور معاشرے کے مستحق و نادار افراد میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کیے گئے۔

رحیم یار خان (سہ پہر) چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی کے زیرِ اہتمام رمضان المبارک کے بابرکت مہینے میں معذور افراد، بیوہ خواتین اور معاشرے کے مستحق و نادار افراد میں رمضان فوڈ پیکیج تقسیم کیے گئے۔ اس موقع پر مستحق خاندانوں میں آٹا، چاول، گھی، چینی، دالیں اور دیگر اشیائے خوردونوش پر مشتمل راشن باعزت طریقے سے فراہم کیا گیا تاکہ وہ بھی ماہِ صیام کی برکتوں سے مستفید ہو سکیں۔تقریب سے خطاب کرتے ہوئے چیئرمین چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی محمد یونس وڑائچ نے کہا کہ یہ راشن محض امداد نہیں بلکہ محبت اور احساسِ ذمہ داری کی علامت ہے۔ انہوں نے کہا کہ اللہ تعالیٰ نے ہمیں جو نعمتیں عطا کی ہیں، ان میں سے اپنے اردگرد موجود کمزور اور ضرورت مند افراد کا خیال رکھنا ہم سب کی اخلاقی و دینی ذمہ داری ہے۔ڈائریکٹر چلڈرن ویلفیئر سوسائٹی عمانوئیل عامی نے کہا کہ رمضان المبارک ہمیں صبر، برداشت اور باہمی ہمدردی کا درس دیتا ہے۔ انہوں نے تمام مخیر حضرات، فنڈرز اور عطیہ دہندگان کا خصوصی شکریہ ادا کیا جنہوں نے اس نیک مقصد کے لیے دل کھول کر تعاون کیا۔ انہوں نے کہا کہ معاشرے کی بہتری کے لیے اجتماعی کوششیں ناگزیر ہیں اور اسی جذبے سے خدمت کا سفر جاری رکھا جائے گا۔

X