LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد یوسف کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی، تین خطرناک ملزم گرفتار زیرحراست کے قبضے سے کلاشنکوف اور پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد

اسلام آباد (سہ پہر): ایس ایچ او تھانہ نیلور محمد یوسف کی سربراهی میں پولیس ٹیم کی بڑی کارروائی، تین خطرناک ملزم گرفتار زیرحراست کے قبضے سے کلاشنکوف اور پسٹلز بمعہ ایمونیشن برآمد،

تفصیلات کے مطابق تھانہ نیلور پولیس نے خطرناک ملزمان کو گرفتار کر کے ان کے قبضے سے مختلف نوعیت کے اسلحہ برآمد کر لیے۔ شہر میں امن و امان کے پیش نظر جاری آپریشن کے تحت ایس پی رورل کی ہدایت پر ایس ایچ او محمد یوسف کی سربراهی میں ایس آئی منور حسین، اے ایس آئی اختر عباس اور دیگر پولیس اہلکاروں نے تین ملزمان سیعد الرحمن ، رحمان ولد گلستان اور نعیم کو حراست میں لے کر دوران تلاشی گرفتار ملزمان کے قبضے سے کلاشنکوف معہ 20 روند، پسٹل زیگانا معہ 8 روند اور 30 بور پسٹل معہ 4 روند برآمد کر لئے ۔ پولیس نے ملزمان کے خلاف مقدمات درج کر کے مزید تفتیش شروع کر دی ہے۔ ایس پی رورل کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بلا امتیاز کارروائیاں جاری رہیں گی

X