راولپنڈی (سہ پہر) تھانہ صدرحسن ابدال کے علاقے میں ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ
راولپنڈی (سہ پہر) تھانہ صدرحسن ابدال کے علاقے میں ڈکیتوں سے پولیس مقابلہ ۔
پکار 15 کی کال پر پولیس کا فوری رسپانس پولیس مقابلے میں ڈکیت غنی الرحمن ھلاک
ہلاک ملزم راولپنڈی مختلف علاقوں میں قبل ازیں ڈکیتی کے 50 سے زائد مقدمات درج تھے
مذکورہ ڈکیت پر حسن ابدال کے علاقے موٹر وے پر ڈکیتی کی وارداتوں کے مقدمات میں ملوث تھا جبکہ ھلاک ڈکیت کے دو ساتھی قبل ازیں پولیس مقابلے میں مارے جا چکے تھے
تفصیلات کے مطابق حسن ابدال پولیس کو پکار 15 پر نیو سٹی فیز 2 میں اسلحہ کی نوک پر موٹرسائیکل
چھیننے کی اطلاع ملی حس پر پولیس ٹیم نے فوری رسپانس دیا ڈی ایس پی حسن ابدال سرکل یاسر مطلوب کیانی کی سربراهی میں ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال راجہ طاہر بشیر ہمراہ نفری موقع پر پوھنچ کر علاقے کی ناکہ بندی کرتے ہوئے مناسب حکمت عملی اپنائی
مگر ڈکیتوں نے
پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ شروع کر دی جس کے نتیجے میں اپنے ساتھی جو فرنٹ پر تھا اپنے ساتھیوں کی گولی لگنے سے جاں بحق هو گیا پولیس کی طرف علاقے کو گھیرے میں لیتے ہوئے فرار ملزمان کی تلاش شروع کر دی گئی ۔ اہل علاقہ نے چیف منسٹر پنجاب کے احکامات پر ڈی پی او اٹک سردار موارہن کی حکمت عملی کو سراہتے ہوئے ڈی ایس پی سرکل حسن ابدال یاسر مطلوب کیانی ایس ایچ او تھانہ صدر حسن ابدال سمیت پولیس ٹیم کو بروقت کاروائی پر خراج تحسین پیش کیا