اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے بڑ ے پیما نے موثر کریک ڈاﺅن جاری ہے۔
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا جرائم پیشہ عناصر کی گرفتاری کیلئے بڑ ے پیما نے موثر کریک ڈاﺅن جاری ہے۔سنگین جرائم میں ملوث 07مجرمان اشتہاریوں سمیت 10 جرائم پیشہ عناصر گرفتار، ملزمان کے قبضہ سے منشیات،اسلحہ معہ ایمونیشن برآمد، گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کا وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے جرائم کے انسداد اور جرائم پیشہ عناصر کی گرفتار ی کےلئے مو ثر کریک ڈاﺅن جاری ہے، اس سلسلے میں تھا نہ کورال ، تھانہ لوہی بھیر اور تھانہ گولڑہ پولیس ٹیموں نے تین ملزمان کو گرفتار کرکے ان کے قبضہ سے1050گر ام چرس، 636گر ام ہیر وئن، 300گر ام آ ئس اوردوپستول معہ ایمونیشن برآمد کرلیے،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج کرکے مزید تفتیش جاری ہے، جبکہ مجرمان اشتہا ری اور عدالتی مفرروان کی گرفتاری کیلئے چلائی جانے والی خصوصی مہم کے دوران 07 مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لا ئی گئی،ایس ایس پی آپریشنزاسلام آبادقاضی علی رضا نے کہاکہ اسلام آباد پولیس وفاقی دارلحکومت میں شہریوں کی جان ومال کے تحفظ کو یقینی بنانے کیلئے ہمہ وقت مصروف عمل ہے،کسی بھی عناصر کو شہریوں کے امن میں خلل ڈالنے کی اجازت نہیں دی جائے گی،شہریوں کی جان وما ل کی حفاظت اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، شہریوں سے بھی گزارش ہے کہ کسی بھی مشکوک سرگرمی کے متعلق متعلقہ تھانہ یاایمرجنسی ہیلپ لائن “پکار”15-پرفوری اطلاع دیں تاکہ پولیس اور عوام کے باہمی تعاون سے شہر کو جرائم سے پاک کیاجاسکے۔







