اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا رواں ہفتے کے دوران 45 سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز
اسلام آباد (سہ پہر) پولیس کا رواں ہفتے کے دوران 45 سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز ۔سرچ آپریشنز کے دوران 5669 افراد،2553 گھرانوں، 739دکانوں ،1600موٹر سائیکلز اور535 گاڑیوں کی جانچ پڑتال کی گئی ، جبکہ 64غیر قانونی رہائش پذیز افغانیوں ،373 مشکوک افراد ،147موٹر سائیکلز اور 18گاڑیوں کو مختلف تھانہ جات میں منتقل کیا گیا۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد سید علی ناصر رضوی کے خصوصی احکامات پر اسلام آباد پولیس کاجرائم پیشہ عناصر اور غیر قانونی مقیم افراد کے خلاف وفاقی دارلحکومت کے مختلف علاقوں میں بڑے پیمانے پر سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز جاری ہیں،اس سلسلہ میں رواں ہفتے کے دوران اسلام آباد پولیس نے مختلف علاقوں میں 45 سرچ اینڈ کومنگ آپریشنز کئے جن میں لیڈیز پولیس نے بھی بھر پور حصہ لیا،سرچ آپریشنز کے دوران 5669 افراد،2553 گھرانوں اور 739دکانوں کو چیک کیا گیا،اسی دوران 1600موٹر سائیکلز اور 535 گاڑیوں کی بھی جانچ پڑتال کی گئی،دورانِ سرچ آپریشن 64غیر قانونی رہائش پذیز افغانیوں ، 373مشکوک افراد ،18گاڑیوں اور 147موٹرسائیکلز کو قانونی کارروائی کیلئے مختلف تھانہ جات منتقل بھی کیا گیا،سرچ آپریشنز کے دوران سنگین جرائم کے مقدمات میں مطلوب 07 اشتہاری مجرمان کی گرفتاری بھی عمل میں لائی گئی جبکہ منشیات فروشی،ناجائز اسلحہ اور دیگر جرائم میں ملوث21 ملزمان کو بھی گرفتار کیا گیا، گرفتار ملزمان کے قبضہ سے 150گرام ہیروئن اور 311 آئس اور 20 بوتلیں شراب بھی برآمد کی گئیں،اسی طرح غیر قانونی اسلحہ رکھنے میں ملوث گرفتار ملزمان کے قبضے سے ایک کلاشنکوف، 3رائفلز، 07پستول،ایک خنجر اور بھاری تعداد میں ایمونیشن بھی برآمد کیا گیا، سرچ آپریشن کے دوران کرایہ داری ایکٹ کی خلاف ورزی پر55 افراد کے خلاف بھی قانونی کارروائی عمل میں لائی گئی،آئی جی اسلام آباد سید علی ناصررضوی نے جرائم کی بیخ کنی اور شہریوں کے تحفظ کیلئے ضلع بھر میں گرینڈ سرچ آپریشنز کے احکامات جاری کئے ہیں،ان سرچ اینڈ کومبنگ آپریشنز کا مقصد وفاقی دارلحکومت میں جرائم کا سدِباب کو یقینی بناتے ہوئے امن و امان کی فضاءکو برقراررکھنا ہے،انہوں نے مزید کہا کہ اسلام آباد پولیس شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کیلئے ہر ممکن اقدامات یقینی بنا رہی ہے،شہریوں سے گزارش ہے کہ وہ چیکنگ کے دوران پولیس سے تعاون کریں اور کسی بھی مشکوک سرگرمی کی فوری اطلاع “پکار15 ” پر دیں۔