اسلام آباد (سہ پہر) ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 100 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں
اسلام آباد (سہ پہر) ایران، اسرائیل اور امریکا کے درمیان بڑھتی ہوئی کشیدگی کے باعث پاکستان سے مشرق وسطیٰ جانے والی مختلف ائیرلائنز کی 100 پروازیں منسوخ کر دی گئی ہیں’ اسلام آباد انٹرنیشنل ائیرپورٹ پر بھی 18اور لاہور ائیرپورٹ پر مجموعی طور پر 22 بین الاقوامی پروازیں منسوخ ہوئیں’ ذرائع کا کہنا ہے کہ ملتان، سیالکوٹ، پشاور اور کوئٹہ ائیرپورٹس سے مشرق وسطیٰ جانے والی متعدد پروازیں بھی منسوخ کی گئی ہیں جبکہ کراچی سے بھی آج مشرق وسطیٰ کے مختلف شہروں کے لیے پروازوں کو منسوخ کیا گیا