LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (سہ پہر) ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کے زیر انتظام جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر پُروقار افطار ڈنر میں پیشنٹ ایڈ ویلفیئر کا افتتاح

کراچی (سہ پہر) کراچی تفصیلات کے مطابق ینگ ڈاکٹرز ایسوسی ایشن سندھ کی جانب سے جناح پوسٹ گریجویٹ میڈیکل سینٹر میں ایک پُروقار افطار ڈنر کا اہتمام کیا گیا، جس میں پیشنٹ ایڈ ویلفیئر کا باقاعدہ افتتاح بھی عمل میں لایا گیا۔ تقریب نجم الدین آڈیٹوریم کی پارکنگ میں منعقد ہوئی، جہاں ڈاکٹرز، نرسز، پیرا میڈیکل اسٹاف، سماجی و سیاسی شخصیات، وکلا برادری اور میڈیا نمائندگان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔تقریب کے مہمانِ خصوصی ایگزیکٹو ڈائریکٹر جناح اسپتال پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر اور جوائنٹ ایگزیکٹو ڈائریکٹر ڈاکٹر محمد سلمان تھے۔ ڈاکٹر محمد سلمان نے اپنے دستِ مبارک سے فیتہ کاٹ کر پیشنٹ ایڈ ویلفیئر منصوبے کا افتتاح کیا۔ افتتاح کے موقع پر شرکاء نے تالیاں بجا کر اس اقدام کا خیرمقدم کیا۔اپنے خطاب میں ڈاکٹر محمد سلمان نے وائی ڈی اے سندھ کی قیادت کو کامیاب اور منظم پروگرام کے انعقاد پر مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ ایسے اقدامات سے نہ صرف ڈاکٹر برادری میں ہم آہنگی فروغ پاتی ہے بلکہ مریضوں کی فلاح و بہبود کے لیے بھی مثبت پیغام جاتا ہے۔وائی ڈی اے سندھ کے چیئرمین ڈاکٹر محبوب نوناری نے تمام مہمانوں کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ تنظیم کا مقصد نوجوان ڈاکٹروں کے مسائل کے حل کے ساتھ ساتھ عوام کو بہتر طبی سہولیات کی فراہمی میں اپنا کردار ادا کرنا ہے۔ انہوں نے بتایا کہ پیشنٹ ایڈ ویلفیئر کے تحت مستحق مریضوں کی معاونت کو مزید مؤثر بنایا جائے گا تقریب میں پروفیسر ڈاکٹر خالد شیر، پروفیسر ڈاکٹر نگت شاہ، اسسٹنٹ ڈائریکٹر ڈاکٹر صدام صالح، اسسٹنٹ ڈائریکٹر فاروق احمد، ایچ او ڈی عبدالرزاق ڈوگر سمیت مختلف شعبہ جات کے پروفیسرز اور ڈاکٹرز نے شرکت کی۔ پی ایچ ڈی ہولڈر کلرک محمد عثمان گجر نے بھی خصوصی شرکت کی۔ سندھ سیکریٹریٹ اور ہیلتھ ڈیپارٹمنٹ کے افسرانِ اعلیٰ بھی موجود تھے۔ نرسز رہنماؤں اعجاز علی کلیری اور محمد عاشق چوہان جبکہ پیرا میڈیکل رہنماؤں حسن پٹھان، سلمان میمن، اسداللہ سامیٹو اور دیگر تنظیموں کے عہدیداران بھی شریک ہوئے سیاسی و سماجی شخصیات کے علاوہ ڈاکٹر محمد نعیم قائم خانی (کوآرڈینیٹر برائے وفاقی وزیر صحت و سینئر رہنما ایم کیو ایم پاکستان) نے بھی خصوصی شرکت کی۔ اس موقع پر انہیں اجرک اور تعارفی شیلڈ پیش کی گئی۔ میڈیکل ایڈ کمیٹی جناح اسپتال کے انچارج عدنان خان اور ان کی ٹیم نے بھی بھرپور شرکت کی، جبکہ سول اسپتال سے شاکر بھائی اور دیگر ذمہ داران بھی شریک ہوئے کرکٹ ٹیموں کی خصوصی شرکت:افطار ڈنر کی تقریب میں مختلف سرکاری اسپتالوں کی کرکٹ ٹیموں نے بھی خصوصی شرکت کی، جن میں قومی ادارہ برائے امراض قلب (NICVD)، نیشنل انسٹی ٹیوٹ آف چائلڈ ہیلتھ (NICH)، سول ہسپتال کراچی اور دیگر اداروں کی نمائندہ کرکٹ ٹیمیں شامل تھیں۔ کھلاڑیوں اور ٹیم آفیشلز کی شرکت نے تقریب کو مزید جوش و خروش اور باہمی ہم آہنگی کا رنگ بخشا۔ شرکاء نے اس موقع پر مختلف اداروں کے درمیان کھیلوں کی سرگرمیوں کو فروغ دینے کی ضرورت پر بھی زور دیا تاکہ ڈاکٹرز اور طبی عملے میں صحت مند مقابلے اور یکجہتی کو فروغ مل سکے۔میڈیا ٹیم نے بھی بھرپور شرکت کی، جس کی قیادت سینئر صحافی اختر شاہین رند کر رہے تھے۔ تقریب میں سینئر صحافی راجہ ارشاد علی اسدی اور اختر شاہین رند کو بہترین کارکردگی پر شیلڈ پیش کی گئی، جو ڈاکٹر محمد سلمان اور ڈاکٹر محبوب نوناری نے پیش کیں۔

X