LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) جائیداد اور رقم کیلئے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی فرد سمیت گرفتار

راولپنڈی (سہ پہر) جائیداد اور رقم کیلئے شوہر کو قتل کرنے والی خاتون ساتھی فرد سمیت گرفتار
تھانہ صدر بیرونی نے اندھا قتل ٹریس کرتے ہوئے منصوبہ بندی کے ساتھ شوہر کو قتل کرنے والی خاتون اور اسکے ساتھی کو گرفتار کر لیا۔زیر حراست افراد نے باقاعدہ پلان کرکے مقتول کو فائرنگ سے قتل کیا تھا۔ واقعے کا مقدمہ رواں ماہ درج کیا گیا۔پولیس نے تفتیش کا دائرہ کار بڑھاتے ہوئے مقتول کی اہلیہ کو شامل تفتیش کیا اور اس دوران مقتول کی اہلیہ نے ساتھی کے ساتھ مل کر جائیداد اور رقم حاصل کرنے کے لیے اپنے شوہر کو قتل کرنے کا اعتراف کیا۔ایس پی صدر انعم شیر کا کہنا ہے کہ زیر حراست افراد کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائے گی

X