اسلام آباد (سہ پہر) ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد
اسلام آباد (سہ پہر) ایم ڈی نیشنل پولیس فاونڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس کا انعقاد۔ایم ڈی نیشنل پولیس فاﺅنڈیشن نے ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی سرگرمیوں اور مستقبل کی حکمتِ عملیوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔انہوں نے تمام افسران کو نجی شعبے میں سکیورٹی کی بہترین سروسز کی فراہمی کو یقینی بنانے، سکیورٹی گارڈز کی تربیت اور موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری تربیت کی فراہمی کے احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق مینیجنگ ڈائریکٹر نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن سید علی ناصر رضوی کی زیرِ صدارت اعلیٰ سطحی اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ڈائریکٹرز، ڈپٹی ڈائریکٹرز اور دیگر افسران نے شرکت کی۔ افسران نے ایم ڈی نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن کو شہری سہولیات، ہاو¿سنگ منصوبوں، صحت، تعلیم اور سکیورٹی کے شعبوں میں جاری اقدامات کے ساتھ شہداءاور غازیانِ پولیس کی فلاح و بہبود سے متعلق پیش رفت پر تفصیلی بریفنگ دی۔اجلاس میں ادارے کی مجموعی کارکردگی، جاری ترقیاتی منصوبوں اور مستقبل کی حکمتِ عملی کا بھی جامع جائزہ لیا گیا۔ اس موقع پر ایم ڈی نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن نے افسران کو ہدایت کی کہ ادارے کی کارکردگی کو مزید مو¿ثر بنایا جائے، جاری ترقیاتی سرگرمیوں کو مقررہ وقت میں مکمل کیا جائے اور تمام امور میں شفافیت اور اعلیٰ معیار کو یقینی بنایا جائے۔انہوں نے نجی شعبے میں بہترین سکیورٹی سروسز کی فراہمی پر زور دیتے ہوئے سکیورٹی گارڈز کی تربیت جدید خطوط پر استوار کرنے اور موجودہ سکیورٹی چیلنجز سے نمٹنے کے لئے معیاری اور ہم آہنگ تربیتی نظام متعارف کرانے کی ہدایات بھی جاری کیں۔مزید برآں، این پی ایف ایجوکیشن سسٹم کے تحت معیاری تعلیم کی فراہمی کویقینی بنانے کی ہدایت کی گئی تاکہ پولیس افسران کے بچوں کے ساتھ ساتھ شہریوں کو بھی یکساں طور پر مستفید کیا جا سکے۔ اجلاس میں شہداءاور غازیانِ پولیس کی فلاح و بہبود کے اقدامات کو مزید مو¿ثر اور مربوط بنانے پر بھی زور دیا گیا۔آخر میں ایم ڈی نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن سیدعلی ناصر رضوی نے کہا کہ نیشنل پولیس فاو¿نڈیشن نہ صرف پولیس فورس کی فلاح و بہبود کا ضامن ادارہ ہے بلکہ عوامی خدمت کے جذبے کے تحت قومی ذمہ داری بھی ادا کر رہا ہے۔ انہوں نے اس عزم کا اعادہ کیا کہ ادارہ شفافیت، میرٹ اور پیشہ ورانہ معیار کو برقرار رکھتے ہوئے اپنی خدمات کا دائرہ مزید وسیع کرے گا اور شہداءو غازیانِ پولیس کے اہلِ خانہ کی فلاح و بہبود کو اپنی اولین ترجیح بنائے رکھے گا

