اسلام آ باد (سہ پہر) تھانہ کورال پولیس کی مو ٹر سائیکلوں چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑ ی کا رروائی۔موٹر سائیکل چوری میں ملو ث منظم گر وہ کے دو ارکان گرفتار
اسلام آ باد (سہ پہر) تھانہ کورال پولیس کی مو ٹر سائیکلوں چوری میں ملوث ملزمان کے خلاف بڑ ی کا رروائی۔موٹر سائیکل چوری میں ملو ث منظم گر وہ کے دو ارکان گرفتار،ملزمان کے قبضہ سے10عدد مسروقہ مو ٹر سائیکل، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہو نے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن برآمد،گرفتار ملزمان کے خلاف مقدمات درج،مزید تفتیش جاری ہے۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنر ل آ ف پولیس اسلام آ باد سید علی نا صر رضوی کے خصوصی احکا ما ت کی روشنی میں اسلام آ باد پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں جر ائم پیشہ عنا صراور مو ٹر سائیکل چوری کی وارداتوں میں ملوث ملزمان کیخلاف بلا تفریق کارروائیوں کا سلسلہ جاری ہے،اس سلسلے میں تھانہ کو رال پولیس ٹیم نے مو ٹر سائیکل چوری کی متعدد وارداتوں میں ملوث منظم گر وہ کے دو ارکان کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزمان کی شناخت ابر اہیم خا ن اور خر م حسین کے ناموں ہوئی ہے،ملزمان کے قبضہ سے دس مسروقہ مو ٹر سائیکل، نقدی اور وارداتو ں میں استعمال ہونے والا اسلحہ معہ ایمو نیشن بھی برآمد کرلیا گیا، ابتدائی تفتیش کے دوران گرفتار ملزمان نے متعدد وارداتیں کرنے کا انکشاف کیا ہے،ملزمان کے خلاف مقدمات درج ہیں،مزید تفتیش جاری ہے،