LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ایس ایس پی آپریشنز سے ملاقات

اسلام آباد (سہ پہر) کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے وفد کی ایس ایس پی آپریشنز سے ملاقات منشیات فروشی اور امن و امان کے امور پر تفصیلی گفتگو کیپیٹل جرنلسٹس ایسوسی ایشن کے صدر ملک وقار چوہان اور جنرل سیکٹری ملک عمران خان اعوان کی قیادت میں صحافیوں کے وفد نے ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد سے ملاقات کی، جس میں وفاقی دارالحکومت میں منشیات فروشی، امن و امان کی صورتحال اور دیگر عوامی مسائل پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔ملاقات کے دوران وفد نے شہر میں منشیات کے بڑھتے رجحان پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ نوجوان نسل کو اس ناسور سے بچانے کے لیے مربوط حکمت عملی اور مؤثر کارروائی ناگزیر ہے۔ گزشتہ روز ملک عمران خان اعوان کی خبر ڈیلی ڈیجیٹل پوسٹ میں شائع ہوئی جس پر ایس ایس پی اپریشن قاضی علی رضا اپنے افس انے کی دعوت دی وفد نے تھانہ کھنہ کی حدود سوہاں, پنڈوڑیاں,ضیاء مسجد اور اقبال ٹاون سمیت دیگرعلاقوں میں منشیات فروشی کی شکایات سے آگاہ کرتے ہوئے مطالبہ کیا کہ اس مکروہ دھندے میں ملوث عناصر کے خلاف بلاامتیاز کارروائی کی جائے اور شہریوں کے تحفظ کو یقینی بنایا جائے۔ایس ایس پی آپریشنز نے وفد کو بریفنگ دیتے ہوئے بتایا کہ اسلام آباد پولیس منشیات فروشوں اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف مسلسل کارروائیاں کر رہی ہے اور شہرمیں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے خصوصی اقدامات کیے جا رہے ہیں۔انہوں نے یقین دہانی کرائی کہ شہریوں کی جان و مال کے تحفظ اور منشیات کے خاتمے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں،جبکہ اس حوالےگ سے میڈیا کے ساتھ تعاون کو بھی فروغ دیا جائے گا۔وفد میں ملک عمران اعوان، خزینہ شاہ، مہناز خان اور ملک حسن بھی شامل تھے۔ وفد کے ارکان نے شہری مسائل کے حل، جرائم کی روک تھام اور پولیس و میڈیا کے درمیان مؤثر رابطے کی ضرورت پر زورےگ دیا۔اس موقع پر دونوں جانب سے اس عزم کا اظہار کیا گیا کہ معاشرتی برائیوں کے خاتمے، عوامی آگاہی اور امن و امان کے قیام کے لیے مشترکہ کاوشیں جاری رکھی جائیں گی، جبکہ شہریوں کے مسائل کے حل کے لیے باہمی تعاون کو مزید فروغ دیا جائے گا۔

X