اسلام آباد (سہ پہر) سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی
اسلام آباد (سہ پہر) سکیورٹی فورسز نے فتنہ الخوارج کی ایبٹ آباد، صوابی اور نوشہرہ میں ڈرون حملوں کی کوشش ناکام بنادی ذرائع کے مطابق افغان طالبان کے حمایت یافتہ فتنۃ الخوارج کی جانب سے چھوٹے ڈرونز سے حملوں کی کوشش کی گئی تھی اینٹی ڈرون سسٹمز نے تمام ڈرونز کو بروقت نشانہ بنا کر گرا دیا اور تینوں واقعات میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا ‘ دوسری جانب صوابی کے پابینی گاؤں میں گورنمنٹ گرلزہائرسیکنڈری اسکول کے باہردھماکا ہوا جس کے نتیجے میں ایک طالبہ زخمی ہوئی صوابی پولیس حکام کا کہنا ہے کہ دھماکا مبینہ طور پر ڈرون کے ذریعے بارودی مواد گرا کر کیا گیا جبکہ واقعے کی مزید تحقیقات جاری ہیں