LOADING

Type to search

پاکستان

رحیم یار خان (سہ پہر) نجی سکول کے زیرِ اہتمام ایک نجی میرج لان میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی

رحیم یار خان (سہ پہر) نجی سکول کے زیرِ اہتمام ایک نجی میرج لان میں سالانہ رزلٹ کی شاندار تقریب منعقد ہوئی، جس میں شہر کی معروف شخصیات، والدین اور طلبہ کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ تقریب میں چوہدری اعظم شبیر، چوہدری شاہد عمران، چوہدری محمد بابر، حافظ سرفراز یوسف اور عبدالسعید بطور مہمانانِ خصوصی شریک ہوئے۔تقریب کا آغاز تلاوتِ کلامِ پاک سے کیا گیا جس کے بعد طلبہ و طالبات نے ملی نغمے، تقاریر، خاکے اور خوبصورت ٹیبلوز پیش کر کے حاضرین سے بھرپور داد وصول کی بچوں کی شاندار پرفارمنس نے شرکاء کو خوب محظوظ کیا اور پورا ہال تالیوں سے گونج اٹھا۔اس موقع پر نمایاں پوزیشن حاصل کرنے والے طلبہ میں ٹرافیاں اور اسناد تقسیم کی گئیں جبکہ بہترین کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے اساتذہ کو تعریفی شیلڈز پیش کی گئیں۔ مہمانانِ خصوصی نے بچوں کی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں اساتذہ کی محنت اور والدین کے تعاون کا نتیجہ ہیں۔پرنسپل چوہدری تنویر نے اپنے خصوصی خطاب میں کہا کہ معیاری تعلیم اور کردار سازی ادارے کی اولین ترجیح ہے۔ انہوں نے پوزیشن ہولڈر طلبہ کو مبارکباد دیتے ہوئے کہا کہ یہی بچے مستقبل میں ملک و قوم کا نام روشن کریں گے۔تقریب کے اختتام پر مہمانوں اور والدین نے اسکول انتظامیہ کی کاوشوں کو سراہا اور کامیاب تقریب کے انعقاد پر مبارکباد پیش کی۔

X