راولپنڈی(سہ پہر) سول لائنز پولیس کی کاروائی،کچہری و گردونواح سے کار و موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار
راولپنڈی ( ) سول لائنز پولیس کی کاروائی،کچہری و گردونواح سے کار و موٹر سائیکل چوری کرنے والا ملزم گرفتار، مسروقہ کار اور 05 موٹر سائیکل برآمد۔تفصیلات کے مطابق سول لائنز پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے کچہری و گردونواح سے کار و موٹر سائیکل چوری کرنے والے ملزم کو گرفتار کرلیا،ملزم کی شناخت وقار کے نام سے ہوئی، ملزم سے مسروقہ کار اور 05 موٹر سائیکل برآمدہوئے، ملزم کچہری کی پارکنگ سے وہیکلز چوری کرتا تھا،ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز نے ایس ایچ او سول لائنز اور ٹیم کو شاباش دیتے ہوئے کہا کہ کار و موٹر سائیکل چوری میں ملوث ملزمان قانون کی گرفت سے نہیں بچ سکتے۔