LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

ایبٹ آباد(سہ پہر) کانفرنس ہال انوسٹیگیشن آفس ایبٹ آباد میں پولیس اور پراسیکیوشن سٹاف کی مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد

*(شعبہ اطلاعات وتعلقات عامہ)
مورخہ2024-09-30 کو کانفرنس ہال انوسٹیگیشن آفس ایبٹ آباد میں پولیس اور پراسیکیوشن سٹاف کی مشترکہ ورکشاپ کا انعقاد ہوا*

جس کی صدارت ایس ایس پی طاہر اقبال خان نے کی اور پراسیکیوشن سٹاف کی جانب سے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ثاقب خان جدون صاحب نے شرکت کی

میٹنگ کے شرکاء میں جملہ او آئی آئیز اور آئ او صاحبان تھانہ جات نے شرکت کی جن کو جناب ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹرثاقب خان جدون صاحب کی طرف سے تفتیش کے معیار کو مختلف طریقوں سے بہترین بنانے کے لئے گائیڈ لائینز دی گئ جو کہ مقدمات زیر تفتیش میں سزائیں دلوانے کے لئے اہم ثابت ہوں گی*

ایبٹ آباد ( ملک رضوان چوہان سے ) میٹنگ میں تمام آئی اوز کو مراسلہ کے اندر کی جانے والی تمام کمی وکوتاہی کو دور کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی۔
* ڈسٹرکٹ کے اندر مقدمات جو درج رجسٹر ہو تے ہیں جن میں خصوصاً منشیات،،قتل اقدام قتل، اور دیگر مقدمات کی ڈسکس کو پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے ساتھ عمل میں لانے کی ہدایات جاری کی۔
* کاروائی پولیس کو مروجہ رولز کے مطابق عملدرآمد کرنے کے حوالے سے ہدایات جاری کی گئی۔
* مراسلہ اور پارسلز کی کمی و بیشی کو دور کرنے کے حوالے سے ڈسکس کیگئی۔
* میٹنگ کے انعقاد کا مقصد پولیس اور پراسیکیوشن سٹاف کے ہم آہنگی تھی جس سے آگے چل کر پولیس کے تفتیش امور کو بہتر سے بہتر بنانے میں مدد ملے گئی اور تفتیش کے دوران آنے والےجملہ اعتراضات اور دیگر تمام مسائل جسکا فائدہ ملزمان کو دیا جاکر عدالت سے بری کر دیا جاتا ہے کی روک تھام کرنا ہے ڈسٹرکٹ پبلک پراسیکیوٹر ثاقب خان جدون صاحب کی جانب سے جملہ شرکاء میٹنگ کو پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کے حوالے سے مکمل طور پر تعاون کی پیشکش کی گئی پولیس اور پراسیکیوشن ڈیپارٹمنٹ کا باہمی تعاون سے ہی انصاف کے متلاشی مدعیان کو جلد از جلد اور معیاری انصاف مہیا ہو سکے گا۔ ان تمام خیالات کا اظہار کرتے ہوئے ایس ایس پی انویسٹیگیشن طاہراقبال خان نے جملہ آفیسر انچارج انویسٹیگیشن تھانہ جات کو عملدرآمد یقینی بنانے کی سختی سے ہدایات جاری کی۔

X