اسلام آباد(سہ پہر) چیمبر آف اسمال ٹریڈرز کی سالانہ جنرل میٹنگ اور تقریب حلف برداری کا انعقاد
تقریب میں نومنتخب ایگزیکٹیو ممبران کی حلف برداری
عبدالوحید بابی کو انکی سال بھر کی بہترین پرفارمینس پر ایوارڈ سے نوازا گیا*
اسلام آباد (کرائم رپورٹر) اسلام آباد چیمبر آف اسمال ٹریڈرز اینڈ اسمال انڈسٹریز کے الیکشن 2024-26 کے کامیاب انعقاد اور ایگزیکٹیو ممبران کی کامیابی کے نوٹیفکیشن کے حوالے سے چیمبر کی سالانہ کارکردگی رپورٹ AGM کا انعقاد کیا گیا ۔تقریب کا آغاز تلاوت کلام پاک سے ہوا جبکہ نظامت کے فرائض سیکریٹری چیمبر چوھدری خلیل نے انجام دئیے ۔ چیئرمین فاونڈر گروپ قاضی الیاس نے اور سابق صدر سجاد سرور نے معزز مہمانوں کا شکریہ ادا کیا ۔جس میں نو منتخب صدور اور ممبران کی حلف برداری و نوٹیفکیشن جاری کیا گیا ۔اویث ستی صدر ، شیخ طیب سعید سنئیر نائب صدر اور سردار ظہیر نائب صدر ۔ جبکہ تمام ایگزیکٹیو ممبران جن میں چودھری سعید گجر ، نوید ستی ، راؤ جاوید ، عبدالوحید بابی ، کامران اختر ، راحیل احمد ، عثمان سواتی ، چنگریز خان ، محمد طاہر ، نجف علی عباسی ، احمد سعید ، لال چند ، ظریف عباسی ،ظفر اقبال ، فواد ظفر ،الطاف گوہر ، وسیم الحق ، محمد پرویز ، تیمور عباسی ، ذوالفقار احمد ،زاہد قریشی ، شیخ سجاد ، محمد اسد ،اظہر اقبال ،اظہر اقبال ، حسن گلزاری ، شامل نے اپنی حلف اور نوٹیفکیشن حاصل کیا۔تقریب میں سیدہ وجیدہ سلیم ، عبدالوحید بابی اور شیر محمد خان کو بہترین کارکردگی پر ایوارڈ سے نوازا گیا ۔جبکہ سابق صدور اور ایگزیکٹیو ممبران کو خصوصی شیلڈز کی دی گئیں۔ تقریب کے آخر میں چیئرمین فاونڈر گروپ قاضی الیاس نے دعا کرائی ۔