اسلام آباد(سہ پہر) نامزد وزیراعلی علی امین گنڈا پور نے سیاسی مخالفین کو دبے الفاظ میں دھمکی دیدی
نامزد وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ ہمارے ساتھ زیادتیاں کرنے والے اپنی اصلاح کرلیں تو معاف کر دیں گے ور نہ سزا کیلئے تیار رہیں۔
نامزد وزیراعلی خیبر پختون خوا علی امین گنڈا پور نے کہاہے کہ اپنیساتھ زیادتی کرنیوالوں کومعاف کرتاہوں، ہمارے رہنماں، کارکنوں کی ساتھ زیادتیاں کی گئیں،کارکن بھی ریاست مدینہ کی سوچ کے مطابق زیادتیوں کوبھول جائیں،چاہتے ہیں ہمارے ساتھ جو ہوا کسی اور کے ساتھ نہ ہو۔
،ایسی اصلاح کرنی ہیکہ چاہتے ہوئے بھی زیادتی نہ کی جاسکے،زیادتی کرنیوالیاپنی اصلاح کرلیں تومعاف کردیں گے،ورنہ سزا کیلئے تیار رہیں،ہمارے نمائندے عام طریقے سے نہیں ووٹرز اور سپورٹرز کی محنت سیآئیہیں،ہماریمنتخب نمائندے بھی جذبے کے ساتھ عوامی مسائل کودیکھیں گے،