LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

ڈیوس(سہ پہر) مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے: سعودی وزیرخارجہ

سعودی وزیرخارجہ شہزادہ فیصل بن فرحان نے کہا کہ مسئلہ فلسطین حل ہوجائے تو سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتا ہے۔ڈیووس میں عالمی اقتصادی فورم کے اجلاس میں پینل ڈسکشن میں سعودی وزیر خارجہ سے سوال ہوا کہ مسئلہ فلسطین حل ہونیکے بعد سعودی عرب اسرائیل کو تسلیم کرسکتاہے؟

اس پر سعودی وزیرخارجہ نے کہا کہ یقینا۔انہوں نے مزید کہا کہ سعودی عرب کی اولین ترجیح غزہ میں جنگ بندی ہے، بحیرہ احمر میں حوثیوں کے حملوں کا تعلق غزہ جنگ سے ہے، غزہ میں فوری جنگ بندی ہونی چاہیے۔ ان کا کہنا تھاکہ غزہ کے مصائب جاری رہے تو تنازعات کا چکر چلتا رہیگا، اسرائیلی کارروائیوں سے خطے کی امن وسلامتی خطرے میں پڑگئی ہے، فلسطینی ریاست کے قیام سے ہی علاقائی امن قائم ہوسکتا ہے، غزہ میں بہت کچھ کرنے کی ضرورت ہے۔

X