LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر)شاندار خدمات کا اعتراف: ایڈیشنل سیکرٹری قومی اسمبلی محمد مشتاق کیلئے تمغہ امتیاز کا اعلان

قومی اسمبلی کے ایڈیشنل سیکرٹری محمد مشتاق کو صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی کی طرف سے خدمات کے اعتراف میں تمغہ امتیاز دینے کا اعلان کیا ہے۔ تفصیلات کے مطابق صدر مملکت کی طرف سے آزادی کے دن کے موقع پر ایوارڈ حاصل کرنے والے افراد کی فہرست جاری کر دی گئی ہے۔قومی اسمبلی کے سینئر آفیسر ایڈیشنل سیکرٹری قانون سازی برانچ محمد مشتاق بھی تمغہ امتیاز حاصل کرنے والے افراد کی لسٹ میں شامل ہیں۔ محمد مشتاق کو ایوارڈ قومی اسمبلی میں گزشتہ سالوں میں ہونے والی قانون سازی کے دوران شاندار کردار پر دیا جائے گا

X