LOADING

Type to search

پاکستان تازہ ترین

اسلام آباد(سہ پہر)بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز،سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار کی شرکت

حضرت شاہ عبدالطیف المعروف بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا،سابق وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مزار پر چادر پوشی کے بعد تقریبات کا باقاعدہ آغاز کیا،عرس مبارک 17اگست تک جاری رہے گا۔تفصیلات کے مطابق حضرت شاہ عبدالطیف کاظمی المعروف بری امام سرکار کے سالانہ عرس کی تین روزہ تقریبات کا آغاز ہوگیا،عرس کی تقریبات کا آغاز سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے مزار شریف پر چادر پوشی کے بعد کیا،تین روزہ عرس کی تقریبات 17 اگست تک جاری رہین گی، جس میں ملک بھر سے آئے نعت خواں،قاری قرآن اور قوال ہدیہ عقیدت پیش کرینگے،پندرہ اگست کو محفل نعت، سولہ اگست کو محفل سما اور سترہ اگست کو اختتامی تقریب میں دعا کی جائے،عرس کے باعث سیکورٹی کے انتہائی غیر معمولی انتظامات کیئے گئے ہیں۔سیکورٹی خدشات کے پیش نظر عرس کے قریب قائم قائداعظم یونیورسٹی کو بھی بند رکھا جائے گا۔مزار کمیٹی کے چیئر مین سابق وزیر خزانہ اسحاق ڈار ۔راجہ سرفراز سمیت دیگر ممبران نے گزشتہ شب مزار شریف کوغسل دیاتھا۔

X