اسلام آباد (سہ پہر) ٹریفک پولیس ایجوکیشن ونگ نے “ہیلتھ سروسز اکیڈمی اسلام آباد” میں ایک روزہ روڈ سیفٹی ورکشاپ کا انعقاد کیا۔ ڈائریکٹر آئی ٹی پی ایف ایم 92.4 عائشہ جمیل اور ایجوکیشن ونگ کے افسران نے شرکاء کو ٹریفک قوانین اور محفوظ سفر کے لئے آگاہی فراہم کی۔
اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی ہیڈکوارٹرز ملک جمیل ظفر اور اے آئی جی لاجسٹکس عبد الحق عمرانی نے پولیس افسران کے میس ہال کا دورہ کیا۔ افسران نے کھانے کے معیار کا جائزہ لیا، جوانوں کے ساتھ کھانا کھایا اور سہولیات میں مزید بہتری کے لیے ضروری ہدایات جاری کیں
راولپنڈی (سہ پہر) ڈیفیمیشن ٹربیونل کا قیام ایک قابلِ تعریف قدم ہے، کیونکہ عزت کا تحفظ بھی ریاست کی ذمہ داری ہے اور یہ سوچ یقیناً خوش آئندہ ہے پڑھ کر دل خوش ہوا کہ حکومت نے بدنامی/ شہرت خراب کرنے والوں کے خلاف باقاعدہ قانون بنایا۔ قوانین تو بہت سارے ہیں پر صرورت اس […]