وزیراعلی خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پورکی فیڈرز بحال کرانے اور نیشنل گرڈ کی بجلی روکنے کی دھمکی کے باوجود صوبے کے مختلف شہروں میں 12 گھنٹے سے زائد کی لوڈشیڈنگ بدستور جاری ہے۔ وزیراعلی علی امین گنڈاپور کے از خود مقرر کیے گئے 12 گھنٹے لوڈشیڈنگ کے حکم پر ان کے اپنے شہر ڈیرہ اسماعیل […]
وفاقی وزارت تعلیم اور گوگل فار ایجوکیشن کے مابین وفاقی نظامت تعلیمات کے دو اداروں میں سینٹر آف ایکسی لینس قائم کرنے کے لیے اہم معاہدہ ہوگیا ہے اور اسلام آباد کے گرلز کالج میں پہلے سینٹر کا باقاعدہ افتتاح بھی کردیا گیا۔ وفاقی سرکاری تعلیمی اداروں میں اہم انقلاب اقدام کیا گیا ہے اور […]
قومی اسمبلی سے بجٹ منظوری کے معاملہ پر عید کی چھٹیوں کے بعد قومی اسمبلی کا اجلاس کل دوبارہ شروع ہو گا۔اجلاس سپیکر کی صدارت میں شام پانچ بجے ہو گا، قومی اسمبلی سیکرٹریٹ نے اجلاس کا دو نکاتی ایجنڈا جاری کر دیا، قومی اسمبلی میں جمعرات سے بجٹ 25-2024 پر بحث کا آغاز ہو […]
پشاور ہائیکورٹ نے حکومت کو افغان موسیقاروں کو زبردستی بے دخلی سے روک دیا۔پشاور ہائیکورٹ میں افغان موسیقاروں کی سیاسی پناہ کیلئے دائر درخواست کی سماعت ہوئی۔ جسٹس اعجاز انور اور جسٹس وقار احمد نے درخواست کی سماعت کی۔سماعت کے دوران جسٹس اعجاز انور نے کہا کہ ان کا کیس کیا ہے؟ درخواست گزار کیا […]
پاکستان پیپلز پارٹی ( پی پی پی ) کے چیئرمین بلاول بھٹو کی زیر صدارت زرداری ہا ئو س میں ہونے والے اہم مشاورتی اجلاس کی اندرونی کہانی سامنے آگئی۔ذرائع کے مطابق مشاورتی اجلاس میں شریک پارٹی کے کچھ سینئر رہنماء حکومت کے ساتھ سخت مقف کے حامی نکلے اور انہوں نے رائے دی کہ […]
وزیراعلی خیبر پختونخوا علی امین گنڈا پور نے خود گرڈ اسٹیشن میں داخل ہوکر بجلی بحال کردی اور کہا ہے کہ 12 گھنٹے سے زائد لوڈ شیڈنگ نہیں ہوگی۔ تفصیلات کے مطابق وفاق اور خیبر پختونخوا حکومت کے درمیان بجلی کی لوڈ شیڈنگ کا تنازع مزید شدت اختیار کرگیا، آج وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا سردار علی امین […]
اسٹاک ہوم: جنگی جنون میں مبتلا بھارت پاکستان سے زیادہ ایٹمی ہتھیاروں کا مالک بن گیا۔ سویڈن کے ادارے اسٹاک ہوم انٹرنیشنل پیس ریسرچ انسٹی ٹیوٹ ( سیپری) کی جانب سے جاری سالانہ رپورٹ 2024 کے مطابق بھارت کے جوہری ہتھیاروں کی تعداد پانچ فیصد اضافے سے 164 سے بڑھ کر 172 ہو گئی ہے۔ […]
امریکی صدر جو بائیڈن نے امریکی شہریوں سے شادی کرنے والے غیر قانونی تارکین وطن کو شہریت دینے کا اعلان کیا ہے۔ وائس آف امریکا کی رپورٹ کے مطابق منگل کو اعلان کی گئی امیگریشن کی یہ نئی پالیسی امریکی شہریوں کے غیرقانونی طور پر امریکا میں مقیم شریک حیات کے لیے مستقل رہائش یا […]
کراچی: پاکستان کرکٹ ٹیم کے سابق کپتان اور جارح بلے باز شاہد آفریدی نے یوٹیوبر عمران ریاض پر کڑی تنقید کرتے ہوئے کہا ہے کہ ایسے ہی گیلے تیتروں اور مشیروں کی وجہ سے سیاسی رہنما آج جیل میں ہے، اُن کے آس پاس بہتر لوگ ہوتے تو آج حالات مختلف ہوتے۔ موجودہ حالات میں […]
کراچی: سانگھڑ میں کٹی ہوئی ٹانگ والی اونٹنی کو علاج کیلئے کراچی منتقل کردیا گیا۔ صدر پیپلزپارٹی ویمن ونگ فریال تالپور کی ہدایت پر ٹانگ کٹنے کے نتیجے میں پیدا ہونے والے زخم کے علاج اور اسے مصنوعی ٹانگ لگانے کے لیے اونٹ کو کراچی پہنچایا گیا۔ اینیمل ہسپتال کے افسر ڈاکٹرخوشی محمد راجپوت کی […]