LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رہائشی عمارتوں کی تزئین و آرائش، مرمت اور بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ، عتیق طاہر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیکر تعمیراتی معیار برقرار رکھنے اور کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔

اسلام آباد (سہ پہر) پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رہائشی عمارتوں کی تزئین و آرائش، مرمت اور بنیادی سہولیات کی بہتری کیلئے ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ، عتیق طاہر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں ترقیاتی کاموں کا جائزہ لیکر تعمیراتی معیار برقرار رکھنے اور کاموں کو مقررہ وقت میں مکمل کرنے کی ہدایات دیں۔تفصیلات کے مطابق انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کی خصوصی ہدایات پر اسلام آباد پولیس اپنے افسران وجوانوں کی فلاح و بہبود اور انہیں بہتر رہائشی و بنیادی سہولیات کی فراہمی کے لیے مؤثر اقدامات کر رہی ہے۔ اس سلسلے میں پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں افسران و جوانوں کی رہائش گاہوں کی تزئین و آرائش اور دیگر ترقیاتی کام زور و شور سے جاری ہیں، جن کا مقصد پولیس فورس کو بہتر، صاف ستھرا اور آرام دہ رہائشی ماحول فراہم کرنا ہے۔اسی سلسلے میں ڈی آئی جی لاء اینڈ آرڈر اینڈ ٹریننگ عتیق طاہر نے پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز کا دورہ کیا اور وہاں جاری ترقیاتی کاموں اور رہائشی سہولیات کی بہتری کے منصوبوں کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ افسران کو ہدایت کی کہ تمام کاموں میں معیار کو ہر صورت برقرار رکھا جائے اور انہیں مقررہ مدت کے اندر مکمل کیا جائے۔ انہوں نے اس بات پر بھی زور دیا کہ تعمیر و مرمت کے کاموں کی مسلسل نگرانی کی جائے تاکہ افسران و جوانوں کو بہترین سہولیات میسر آ سکیں۔آئی جی اسلام آباد کی ہدایات پر پولیس لائنز ہیڈکوارٹرز میں رہائشی عمارتوں کی تزئین و آرائش، مرمت اور بنیادی سہولیات کی بہتری پر خصوصی توجہ دی جا رہی ہے۔ اس سے قبل بھی آئی جی اسلام آباد نے پولیس افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود اور رہائشی سہولیات کے منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے متعلقہ افسران کو ترقیاتی کاموں کی بروقت تکمیل اور اعلیٰ معیار یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی تھیں۔ ان منصوبوں کی پیش رفت کی مسلسل نگرانی کی جا رہی ہے تاکہ وسائل کو مؤثر انداز میں استعمال کرتے ہوئے پولیس فورس کو بہتر سہولیات فراہم کی جا سکیں۔آئی جی کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری نے واضح کیا کہ پولیس افسران و جوان شہریوں کے جان و مال کے تحفظ کے لیے دن رات فرائض انجام دیتے ہیں، اس لیے ان کی فلاح و بہبود، پیشہ ورانہ ترقی اور بنیادی ضروریات کی فراہمی محکمانہ ترجیحات میں شامل ہے۔ پولیس فورس کے لیے بہتر رہائشی ماحول اور معیاری سہولیات کی فراہمی سے نہ صرف ان کی زندگی میں آسانی پیدا ہوگی بلکہ وہ مزید یکسوئی اور دلجمعی سے اپنے فرائض بھی انجام دے سکیں گے۔اسلام آباد پولیس اپنے افسران و جوانوں کی فلاح و بہبود، انہیں بہتر سہولیات کی فراہمی اور پولیس انفراسٹرکچر کی بہتری کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔

X