لاہور (سہ پہر) پنجاب حکومت نے کل سکول اور کالج کھولنے کا اعلان کر دیا ۔ اس حوالے سے ترجمان پنجاب حکومت کی طرف سے جاری بیان میں کہا گیا کہ پنجاب میں تمام اسکول کالجز کل معمول کے مطابق کھلے رہیں گے۔
اسلام آباد (سہ پہر) لیفٹیننٹ کرنل ظہیرعباس طوری کے صاحبزادے کی نماز جنازہ ادا کر دی گئی، نماز جنازہ میں صدر مملکت، وزیراعظم اور آرمی چیف سمیت دیگر وزرا اور افسران نے شرکت کی۔ پاک فوج کے شعبہ برائے تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر)کے مطابق آزاد جموں و کشمیر کے علاقے دوارندی میں بھارتی […]
راولپنڈی (سہ پہر) بھارتی جارحیت اور سیکیورٹی کے پیش نظر راولپنڈی کی تمام نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آوٹ رکھنے کے احکامات جاری کردیے گئے ہیں۔ راولپنڈی کی انتظامیہ کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامے کے مطابق شام 7 سے صبح 5 بجے تک نجی ہاوسنگ سوسائٹیز میں مکمل بلیک آوٹ رہے […]
اسلام آباد (سہ پہر): ہائی پاور سلیکشن بورڈ میں گریڈ 22 میں ترقی سے متعلق فیصلوں کی آئینی اور قانونی حیثیت کو چیلنج کرنے سے متعلق کیس کی سماعت اسلام آباد ہائی کورٹ میں ہوئی۔ کیس کی سماعت جسٹس راجہ انعام امین منھاس نے کی۔ یہ درخواست سابق سیکریٹری اطلاعات سہیل علی خان، شاہ بانو […]
کراچی (سہ پہر):ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 6 ہزار 1 سو روپے کا اضافہ ہوا ہے۔ آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق فی تولہ سونے کی قیمت اضافے کے بعد 3 لاکھ 56 ہزار 100 روپے ہوگئی ہے۔ اسی طرح 10 گرام سونے کا بھاؤ 5 ہزار 232 روپے […]
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستانی نژاد امریکن ڈیموکریٹ ڈاکٹر آصف محمود کی بانی پاکستان تحریک انصاف اورسابق وزیراعظم عمران خان کی رہائی کا مطالبہ کرنے والےامریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے خصوصی ایلچی سے ملاقات ہوئی ہے۔ ملاقات میں رچرڈ گرینل نے ایک بار پھر عمران خان کے حق میں بات کی ہے، ان کا کہنا […]
اسلام آباد (سہ پہر) چیئرمین سی ڈی اے و چیف کمشنر اسلام محمد علی رندھاوا کی زیر صدارت سی ڈی اے ہیڈکوارٹرز میں اہم اجلاس منعقد ہوا۔ اجلاس میں ممبر ایڈمن، ممبر انجینئرنگ، ممبر پلاننگ، ممبر فنانس سمیت متعلقہ پراجیکٹ ڈائریکٹرز اور دیگر سینئیر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں اسلام آباد میں جاری اور […]
اسلام آباد (سہ پہر)(ارمان یوسف )پبلک اکائونٹس کمیٹی نے پاکستان زرعی تحقیقاتی کونسل (پی اے آر سی ) میں غیر قانونی بھرتیوں کا کیس ایف آئی اے کو بھجوا دیا ۔ منگل کو چیئرمین جنید اکبر کی زیر صدارت ہونے والے پبلک اکائونٹس کمیٹی کے اجلاس میں پی اے آر سی میں مبینہ غیر قانونی […]
اسلام آباد (سہ پہر) سی ڈی اے بورڈ ممبران اور ملازمین کو پلاٹوں کی الاٹمنٹ کا معاملہ ، اعلیٰ سطح اجلاس میں اہم فیصلے ، عملدرآمد کیلئے متعدد کمیٹیاں قائم کر دی گئیں ، پلاٹوں کیلئے اہل ملازمین کا ڈیٹا جلد مرتب کرنے کی ہدایت ۔ تفصیلات کے مطابق چیئرمین سی ڈی اے محمد علی […]
اسلام آباد (سہ پہر) سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل ، 8رکنی کمیٹی7دن میں سینیارٹی اور سکروٹنی کر کے اپنی رپورٹ پیش کریگی۔ تفصیلات کے مطابق سی ڈی اے افسران اور ملازمین کو پلاٹس کی الاٹمنٹ کی سکروٹنی کیلئے کمیٹی تشکیل دیدی گئی ہے۔ ڈائریکٹر جنرل […]