LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) سول سروسز اکیڈمی کے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے پروبیشنری افسران کے ایک گروپ نے آج وزارتِ قانون و انصاف کا دورہ کیا۔

اسلام آباد (سہ پہر): سول سروسز اکیڈمی کے 53ویں کامن ٹریننگ پروگرام (سی ٹی پی) کے پروبیشنری افسران کے ایک گروپ نے آج وزارتِ قانون و انصاف کا دورہ کیا۔
دورے کے دوران پروبیشنری افسران کو وزارتِ قانون و انصاف کے کام، ذمہ داریوں اور جاری اصلاحاتی اقدامات سے متعلق تفصیلی بریفنگ دی گئی۔ انہیں قانون سازی کے عمل، پالیسی اقدامات اور قانونی نظام کو مضبوط بنانے کے لیے حکومت کی کاوشوں سے بھی آگاہ کیا گیا۔
پروبیشنری افسران نے وزارت کی کارکردگی اور اقدامات میں گہری دلچسپی کا اظہار کیا اور اس دورے کو اپنے پیشہ ورانہ تربیتی عمل کے لیے مفید قرار دیا۔

X