LOADING

Type to search

پاکستان

راولپنڈی (سہ پہر) شہداء ہمارے ماتھے کا جھومرہیںان کے ورثاء کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نےبھارت کو تاریخ ساز شکست دیکر ثابت کیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے

راولپنڈی (سہ پہر) شہداء ہمارے ماتھے کا جھومرہیںان کے ورثاء کو کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر کی قیادت میں پاک فوج نےبھارت کو تاریخ ساز شکست دیکر ثابت کیا کہ پاک فوج دنیا کی بہترین فوج ہے

ان خیالات کا اظہار
بانی حاجی نذیر پہلوان گروپ کے سرپرست اعلی شیخ خرم شہزاد پہلوان نےشہدا کے خاندانوں کے اعزاز میں منعقد
” ایک شام پاکستان کے قومی ہیروزکے نام ” سے خطاب کرتےہوئے کیا شیخ خرم شہزاد پہلوان نے پاک فوج کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ جن ماؤں کے بچوں نے مادر وطن کا دفاع کرتے ہوئے جام شہادت نوش کیا ہم ان عظیم ماؤں کو سلام عقیدت پیش کرتے ہیں ہمیں فخر ہے کہ ہم اس دھرتی کے سپوت ہیں جو شہیدوں اور غازیوں کے جرات دلیری کے باعث منفرد مقام رکھتی ہے اس موقع پر خرم شہزاد پہلوان نے فیلڈ مارشل سید عاصم منیر سے اپیل کی کہ خوارج اور دشمن کے ساتھ معرکوں میں شہادت پانے والوں کے والدین یا ان کے اہلخانہ کے لیئے ایک ایسی پالیسی ہونی چاہیے جسکے تحت شہید کے اہلخانہ یا والد ین کوحج کی سعا دت حاصل ہو سکے اس سے بڑھ کر ان کے لیئے قلبی وروحا نی سکون کیاہو سکتا ہے کیونکہ ایک ماں کو ہی پتہ ہوتا ہے کہ جب اس کا بیٹا شہید ہوتا ہے تو اس کے پاس کیا رہ جاتا ہے ہم شہدا ء کے ورثاء کو یقین دلاتے ہیں کہ ان کے ساتھ کھڑے ہیں اور انھیں کبھی اکیلا نہیں چھوڑیں گے۔

X