اسلام آباد (سہ پہر) اسلام آباد میں 3 روز میں 2012 ٹن ریکارڈ آلائشیں و ویسٹ کو دیہی و شہری علاقوں سے اٹھایا گیا

اسلام آباد (سہ پہر) اسلام آباد میں 3 روز میں 2012 ٹن ریکارڈ آلائشیں و ویسٹ کو دیہی و شہری علاقوں سے اٹھایا گیا
آلائشوں اور ویسٹ کو مناسب طریقے سے ٹھکانے لگایا گیا۔ ڈورنز کے ذریعے صفائی اپریشن کی موثر مانیٹرنگ کی گئی
ویلڈن سی ڈی اے و اسلام آباد پولیس۔ شکریہ شہریوں۔ وفاقی وزیرداخلہ محسن نقوی
وزیر داخلہ محسن نقوی کی عیدالاضحی پر اسلام آباد میں زیرو ویسٹ آپریشن یقینی بنانے پر سی ڈی اے کی ستائش
وزیرداخلہ محسن نقوی نے شہریوں کے جان ومال کے تحفظ کیلئے فول پروف انتظامات پر اسلام آباد پولیس کو خراج تحسین پیش کیا
وزیرداخلہ محسن نقوی کا صفائی انتظامات میں بے پناہ تعاون پر شہریوں سے اظہار تشکر
عید کے تینوں روز پورے اسلام آباد میں صفائی کے بہترین انتظامات کئے گئے۔ محسن نقوی
مثالی صفائی پر سی ڈی اے، ضلعی انتظامیہ اور سالڈ ویسٹ کی فیلڈ ٹیمیں مبارکباد کی مستحق ہیں۔ محسن نقوی
آلائشیں بروقت اٹھا کر مناسب طریقے سے ٹھکانے لگانے کے لیے پوری ٹیم نے انتھک محنت سے کام کیا۔ محسن نقوی
پوری ٹیم نے عید کے تینوں دن خدمت کو عبادت سمجھ کر فرائض سرانجام دیئے۔ محسن نقوی
شہری شکایات پر فوری ایکشن کے ذریعے بہترین گورننس کی مثال قائم کی۔ محسن نقوی
شہریوں کا اداروں سے بے پناہ تعاون مثالی صفائی مہم کی کامیابی بنا۔ محسن نقوی
اللہ تعالٰی کا شکر ہے کہ عید
پرامن گزری اور شہریوں نے محفوظ ماحول میں سنت ابراہیمی ادا کی اور عید کی خوشیاں منائیں۔ محسن نقوی
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی مستعدی، جانفشانی اور پیشہ وارانہ صلاحیتیں بے مثال رہیں۔ محسن نقوی
پولیس اور قانون نافذ کرنے والے اداروں کی جامع منصوبہ بندی کے باعث عید پر امن گزری۔ محسن نقوی
عوام کے جان و مال کے تحفظ میں مصروف جوانوں کی فرض شناسی اور جذبے کو سلام پیش کرتے ہیں۔ محسن نقوی
چیرمین سی ڈی اے محمد علی رندھاوا کا شہری اسلام آباد میں کامیاب زیرو ویسٹ صفائی مہم کے انعقاد پر شکریہ ادا کررہے ہیں۔