LOADING

Type to search

پاکستان

کراچی (سہ پہر) ترکیہ کے شہر اورتاحصارکی سٹی سلو نیٹ ورک میں شمولیت: ملک کا 29 واں پرسکون شہر

کراچی (سہ پہر) کراچی کپادوکیہ کے قلب میں واقع تاریخی گاؤں اورتہ حصارجو ترکیہ کی دلکش ” سرزمینِ پریوں کی کہانیاں“ کے نام سے مشہور ہے باضابطہ طور پر بین الاقوامی سٹاسلو (سلو سٹیز) نیٹ ورک میں شامل ہو گیا ہے، یوں یہ ترکیہ کا 29واں سٹاسلو شہر بن گیا ہے۔ اس پیش رفت سے عالمی سلو لِونگ تحریک میں ترکیہ کی موجودگی مزید مضبوط ہوئی ہے جو پائیدار سیاحت اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کے لیے ملک کے عزم میں ایک اہم سنگِ میل کی حیثیت رکھتی ہے ایک طویل تیاری کے عمل کے بعد اورتہ حصار نے تشخیصی جائزے میں ریکارڈ ساز اسکور حاصل کیاجس میں ورثے کے تحفظ، مقامی روایات کی حمایت اور ایک سست رفتار مگر با شعور طرزِ زندگی کے فروغ کے لیے اس کی کوششوں کو تسلیم کیا گیا اس اہم سنگِ میل پر تبصرہ کرتے ہوئے ترکیہ ٹورازم پروموشن اینڈ ڈیولپمنٹ ایجنسی (TGA) کے نمائندے نے کہا”اورتہ حصار کا بین الاقوامی سٹاسلو نیٹ ورک کے 29ویں تسلیم شدہ ترک رکن کے طور پر شامل ہونا اس بات کو اجاگر کرتا ہے کہ ترکیہ میں چھوٹے قصبوں کو بھی بتدریج معروف سیاحتی مقامات کے ساتھ نمایاں مقام دیا جا رہا ہے۔ پاکستانی مسافروں کے لیے سلو سٹیز کے اس پھیلتے ہوئے نیٹ ورک سے ایسے مقامات کی نشاندہی کے لیے ایک واضح فریم ورک فراہم ہوتا ہے جہاں سیاح روزمرہ زندگی، مقامی ثقافت اور ورثے کو زیادہ قریب اور براہِ راست انداز میں محسوس کر سکتے ہیں خصوصاً کپادوکیہ جیسے خطوں میں فوربس کی 2025 کی فہرست میں دنیا کے 50 خوبصورت ترین دیہات میں شامل اورتہ حصار اپنی منفرد چٹانوں میں تراشی گئی تعمیرات اور جادوئی افق کے لیے جانا جاتا ہے جہاں طلوعِ آفتاب کے وقت کپادوکیہ کے اوپر اڑتے ہوئے مشہور گرم ہوا کے غبارے منظر کو مزید دلکش بنا دیتے ہیں۔ ترکیہ کے انتیس سٹاسلو شہروں میں اہلات، آکیاکا، آراپگیر، چاملی، دمرے، دادائے، ایگردیر، فینیکے، فوچا، گوکچےآدا، گرزے، گوینک، گدول، حلفیتی، ابرادی، ازنک، کمالیہ، کویجیز، مدورنو، اورتہ حصار، پرشمبہ، سفرانبولو، شارکوی، شاوشات، سفری حصار، اوزوندرے، ویزے، یالواچ اور ینی پازار شامل ہیں مقامی ثقافتوں پر عالمگیریت کے اثرات کا مقابلہ کرنے کے لیے قائم کی گئی سٹاسلو تحریک شہروں کو مقامی روایات، علاقائی کھانوں، پائیداری اور ثقافتی ورثے کے تحفظ کو ترجیح دینے کی ترغیب دیتی ہے تاکہ سیاح اپنی رفتار کم کر کے اپنے اردگرد کے ماحول سے زیادہ گہرا تعلق قائم کر سکیں

X