اسلام آباد (سہ پہر) بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی کی مد میں ایک اور بڑی کامیابی، چار ہفتوں میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگئی، اعلامیہ

وزارت قانون وانصاف
حکومت پاکستان
اعلامیہ
اسلام آباد (سہ پہر): 21 مارچ بینکوں سے ونڈ فال ٹیکس وصولی کی مد میں ایک اور بڑی کامیابی، چار ہفتوں میں 34.5 ارب روپے سے زائد رقم قومی خزانے میں جمع ہوگئی، اعلامیہ
سندھ ہائیکورٹ کے بعد لاہور ہائی کورٹ کا بھی پنجاب میں تمام رجسٹرڈ بینکوں کی درخواستوں پر حکم امتناع ختم کرنے کا فیصلہ، اعلامیہ
حکم امتناعی خارج ہونے پر پنجاب کے بینکوں نے آج واجب الادا ٹیکس قومی خزانے میں جمع کرایا ، اعلامیہ
پنجاب کے 7 بینکوں نے مجموعی طور پر 11 ارب 48 کروڑ 36 لاکھ، 58 ہزار سات سو ایک روپے کی رقم قومی خزانے میں جمع کرائی، اعلامیہ
مسلم کمرشل بنک نے 3 ارب 48 کروڑ 68 لاکھ سے زائد رقم ادا کی، اعلامیہ
الائیڈ بنک نے 2 ارب 95 کروڑ 46 لاکھ سے زائد رقم ادا کی، اعلامیہ
بینک الحبیب نے 2 ارب 94 کروڑ 82 لاکھ سے زائد رقم ادا کی، اعلامیہ
سونیری بینک نے 1 ارب 2 کروڑ 18 لاکھ سے زائد رقم ادا کی ، اعلامیہ
بینک آف پنجاب نے 87 کروڑ 2 لاکھ 81 روپے رقم ادا کی، اعلامیہ
ایم سی بی اسلامک بنک لمیٹڈ نے 14 کروڑ 94 لاکھ 2 ہزار روپے کی رقم ادا کی، اعلامیہ
پنجاب پراونشل کوآپریٹو بینک لمیٹڈ نے 5 کروڑ 23 لاکھ سے زائد رقم ادا کی، اعلامیہ
وزیراعظم شہباز شریف نے اس ضمن میں خصوصی ہدایات جاری کیں تھیں اور ان مقدمات کی پیروی کرنے کے خصوصی احکامات جاری کیے تھے، اعلامیہ
تاریخ میں پہلی مرتبہ ایک مربوط حکمت عملی کے تحت اس طرح کا اقدام کیا گیا جس سے سرکاری خزانے میں اربوں روپے آئے ، اعلامیہ
وزیراعظم شہباز شریف نے وزیر قانون سینیٹر اعظم نذیر تارڑ، اٹارنی جنرل منصور اعوان، وزیر خزانہ محمد اورنگزیب اور چیئرمین ایف بی آر راشد لنگڑیال کو زیرالتوا مقدمات میں فوری اقدامات کی ہدایت کی تھی، اعلامیہ
تین ہفتے پہلے سندھ ہائیکورٹ کے سٹے ارڈر کے ختم ہونے پر بینکوں نے چوبیس گھنٹے کے اندر 23 ارب روپے ایف بی آر میں جمع کرائے تھے ، اعلامیہ
2023 میں بینکوں پر انکم ٹیکس ایکٹ کے سیکشن 99 ڈی کے تحت ونڈ فال ٹیکس عائد کیا گیا تھا جو غیر معمولی اور اضافی منافع پر لاگو کیا گیا تھا، اعلامیہ