اسلام آباد (سہ پہر) سکیورٹی ذرائع نے سوشل میڈیا پر ملک کی لیڈ انٹیلیجنس ایجنسی میں مبینہ تبدیلیوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے
اسلام آباد (سہ پہر) سکیورٹی ذرائع نے سوشل میڈیا پر ملک کی لیڈ انٹیلیجنس ایجنسی میں مبینہ تبدیلیوں سے متعلق گردش کرنے والی خبروں کو بے بنیاد اور بدنیتی پر مبنی قرار دیتے ہوئے مسترد کر دیا ہے اس طرح کی من گھڑت اور جھوٹی معلومات کا دانستہ پھیلاؤ عوام میں کنفیوژن پیدا کرنے اور انہیں گمراہ کرنے کی غیر ذمہ دارانہ کوشش ہے ذرائع نے واضح کیا کہ فوجی افسران کی ترقیوں اور تعیناتیوں سے متعلق قیاس آرائیاں اور تبصرے کرنا نہ صرف غیر ذمہ دارانہ بلکہ ناقابل قبول بھی ہے ایسے پروپیگنڈے کو پھیلانے میں ملوث افراد اور پلیٹ فارمز کو احتیاط برتنی چاہیے حساس ادارہ جاتی معاملات سے متعلق جھوٹی اور گمراہ کن معلومات کی دانستہ تشہیر ایک سنگین جرم ہے اور اس پر متعلقہ قوانین کے تحت قانونی کارروائی کی جا سکتی ہے