اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی دارالحکومت کے علاقوں میں مختلف وارداتوں کے دوران، تھانہ ترنول، تھانہ کرال، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ کھنہ، تھانہ پھولگراں اور تھانہ ہمک کے علاقوں میں کار چھیننے کے واقعہ سمیت چوری راہزنی اور سرقہ بالجبر کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں
اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی دارالحکومت کے علاقوں میں مختلف وارداتوں کے دوران، تھانہ ترنول، تھانہ کرال، تھانہ انڈسٹریل ایریا، تھانہ کھنہ، تھانہ پھولگراں اور تھانہ ہمک کے علاقوں میں کار چھیننے کے واقعہ سمیت چوری راہزنی اور سرقہ بالجبر کی وارداتیں رپورٹ ہوئی ہیں۔جبکہ تھانہ نون کے علاقے میں قتل کا واقعہ رپورٹ ہوا۔ ذرائع کے مطابق ترنول کے علاقے میں راہزنی کی واردات کے دوران شہریوں سے رقم موبائل فونز اور قیمتی سامان چھین لیا گیا، جبکہ کرال سمیت انڈسٹریل ایریا، کھنہ اور پھولگراں کے علاقوں میں بھی سرقہ کی وارداتوں میں شہریوں سے اسلحہ کے زور پر وارداتیں رپورٹ ہوئیں۔ تھانہ ہمک کے علاقے میں مسلح افراد اسلحہ کے زور پر شہری سے کار چھین کر فرار ہو گئے۔ دوسری جانب تھانہ مارگلہ، تھانہ آبپارہ ،اور تھانہ رمنا کے علاقوں سے شہریوں کے تین موٹر سائیکل چوری ہو گئے۔ پولیس نے واقعات کے مقدمات درج کرکے تفتیش شروع کر دی ہے