اسلام آباد (سہ پہر) ٹریفک پولیس کی نوجوانوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے سرگرمیاں جاری
اسلام آباد (سہ پہر) ٹریفک پولیس کی نوجوانوں میں روڈ سیفٹی سے متعلق آگاہی کے فروغ کے لیے سرگرمیاں جاری۔کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں آگاہی سیشن، طلبہ کو ٹریفک قوانین، محفوظ ڈرائیونگ اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار سے متعلق بریفنگ۔مزید کیپیٹل پولیس کالج کے ایڈوانس کورس کے شرکاء کا ٹریفک ہیڈکوارٹرز کا مطالعاتی دورہ، ٹریفک مینجمنٹ اور مختلف برانچز کے امور پر تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ٹریفک پولیس کے ایجوکیشن ونگ نے کیپیٹل یونیورسٹی آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی میں ایک آگاہی سیشن کا انعقاد کیا، جس میں طلبہ کو ٹریفک قوانین، روڈ سیفٹی، محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں اور ڈرائیونگ لائسنس کے حصول کے طریقہ کار سے متعلق تفصیلی آگاہی فراہم کی گئی۔سیشن کے دوران طلبہ کو ٹریفک قوانین کی پابندی، دورانِ ڈرائیونگ احتیاطی تدابیر، ٹریفک سائنز کی اہمیت اور سڑک استعمال کرنے والے تمام افراد کی ذمہ داریوں کے بارے میں بتایا گیا۔ اس سرگرمی کا مقصد نوجوانوں میں ٹریفک قوانین کے احترام، ذمہ دارانہ رویے اور محفوظ ڈرائیونگ کے اصولوں کو فروغ دینا ہے تاکہ سڑکوں پر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک نظم و ضبط کو بہتر بنایا جا سکے۔علاوہ ازیں، کیپیٹل پولیس کالج کے ایڈوانس کورس کے شرکاء نے ٹریفک ہیڈکوارٹرز اسلام آباد کا مطالعاتی دورہ کیا۔ اس موقع پر ایس پی ٹریفک محمد سرفراز نے شرکاء کو ٹریفک مینجمنٹ کے نظام، مختلف برانچز کی ذمہ داریوں، انتظامی امور اور ٹریفک پولیس کے عملی طریقہ کار کے بارے میں تفصیلی بریفنگ دی۔دورے کے دوران شرکاء کو ٹریفک کی روانی برقرار رکھنے، شہریوں کو سہولیات کی فراہمی، ٹریفک قوانین پر عملدرآمد اور مختلف آپریشنل امور سے متعلق آگاہ کیا گیا۔ اس مطالعاتی دورے کا مقصد زیرِ تربیت افسران کی پیشہ ورانہ معلومات میں اضافہ اور انہیں ٹریفک پولیس کے انتظامی و عملی نظام سے روشناس کرانا تھا۔اسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں، بالخصوص نوجوانوں میں ٹریفک قوانین اور روڈ سیفٹی سے متعلق شعور اجاگر کرنے کے ساتھ ساتھ زیرِ تربیت افسران کی پیشہ ورانہ استعداد بڑھانے کے لیے بھی آگاہی اور تربیتی سرگرمیاں جاری رکھے ہوئے ہے۔

