LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

اسلام آباد (سہ پہر) اے این ایف کی ملک کے مختلف شہروں میں منشیات اسمگلنگ کے خلاف کارروائیاں

7 کاروائیوں کے دوران 10 ملزمان گرفتار

کاروائیوں میں 33.86 کلوگرام منشیات برآمد

کاروائیاں

باچاخان ایئرپورٹ پر دبئی جانیوالے مسافر کے بیگ سے 2 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

شیر شاہ ٹول پلازہ ملتان پر مسافر بس میں سوار 2 ملزمان سے 12 کلوگرام آئس برآمد

کرنل شیر خان انٹرچینج صوابی کے قریب گاڑی سے 2 ملزمان 10.8 کلوگرام افیون کے ساتھ گرفتار

پشاور میں گلبہار فلائی اوور جی ٹی روڈ کے قریب موٹر سائیکل میں چھپائی گئی 6 کلوگرام چرس برآمد، ملزم گرفتار

سیکٹر ڈی 17/2 اسلام آباد سے 2 ملزمان کے قبضے سے 2.4 کلوگرام چرس برآمد

جی ٹی روڈ جہلم پر موٹر سائیکل سوار 2 ملزمان سے 260 گرام چرس برآمد

سیکٹر آئی 9 اسلام آباد میں نجی کوریئر کمپنی سے ایک پارسل میں موجود جوسر مشین میں چھپایا گیا 400 گرام ممنوعہ مواد برآمد

گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ 1997 کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

X