اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا کی زیرِنگرانی تھانوں کے ایف ڈی اوز، زونل ایس پیزاورایس ڈی پی اوزکے ریڈرزکے لیے (پی ایس آر ایم ایس) سسٹم کے تربیتی سیمینار کا انعقاد
اسلام آباد (سہ پہر) ایس ایس پی آپریشنزقاضی علی رضا کی زیرِنگرانی تھانوں کے ایف ڈی اوز، زونل ایس پیزاورایس ڈی پی اوزکے ریڈرزکے لیے (پی ایس آر ایم ایس) سسٹم کے تربیتی سیمینار کا انعقاد، تربیتی سیشن کے دوران شرکاء کوسسٹم کے مؤثراستعمال، پولیس ریکارڈ کی بروقت اوردرست تکمیل اورمتعلقہ دفتری امورکی انجام دہی کے حوالے سے تفصیلی رہنمائی فراہم کی گئی۔ اس موقع پر ریکارڈ کوجدید انداز میں مرتب کرنے، معلومات کے درست اندراج اورسرکاری امورمیں شفافیت برقراررکھنے کی اہمیت پربھی زور دیا گیا۔ سیمینار کا مقصد پولیس کے انتظامی ودفتری نظام کو مزید مؤثر بنانا، ریکارڈ کی درستگی یقینی اورجدید ٹیکنالوجی کے استعمال کے ذریعے پیشہ ورانہ کارکردگی کو بہتر بنانا ہے۔ ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اس عزم کا اظہار کیا کہ جدید ٹیکنالوجی کے مؤثر استعمال، مسلسل تربیت اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں میں اضافے کے ذریعے پولیس کے انتظامی و دفتری امور کو مزید بہتر بنایا جائے گا، تاکہ ریکارڈ کی درستگی، شفافیت اور کارکردگی کے مطلوبہ معیار کو یقینی بنایا جا سکے

