LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) راولپنڈی کے راجہ بازار میں تاجروں کے رہنما انجم پرویز بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر اتفاق انصاف گروپ تاجر برادری کے حقوق کی آواز اور تحفظات کا حقیقی علمبرار ہے راجہ بازار کے تاجروں کی اکثریت بازار پر نو سالوں سے قابض غیر آئینی تاجر گروپ کی ڈنگ ٹپاؤ کارکردگیوں مایوس کن ناقص حکمت عملی اور کھوکھلے نعروں پر اب یقین نہیں رکھتے اور اپنے جائز مطالبات مسائل اور کاروباری تحفظات کیلئے جلد از جلد نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں

اسلام آباد (سہ پہر) راولپنڈی کے راجہ بازار میں تاجروں کے رہنما انجم پرویز بھٹی نے کہا ہے کہ تاجر اتفاق انصاف گروپ تاجر برادری کے حقوق کی آواز اور تحفظات کا حقیقی علمبرار ہے راجہ بازار کے تاجروں کی اکثریت بازار پر نو سالوں سے قابض غیر آئینی تاجر گروپ کی ڈنگ ٹپاؤ کارکردگیوں مایوس کن ناقص حکمت عملی اور کھوکھلے نعروں پر اب یقین نہیں رکھتے اور اپنے جائز مطالبات مسائل اور کاروباری تحفظات کیلئے جلد از جلد نئے انتخابات کا مطالبہ کرتے ہیں۔، انہوں نے کہا کہ تاجر اتفاق انصاف گروپ راجہ بازار کے آئندہ انتخابات میں تاجر برادری کی واضح نمائندگی کرتے ہوئے انشاء اللہ بھاری اکثریت سے کامیابی حاصل کرے گا۔ انجم پرویز بھٹی نے کہا کہ ہم راجہ بازار کی تاجر برادری کے کاروباری مسائل کا حل اور انکے جائز حقوق کا تحفظ چاہتے ہیں اور بازار کے آئندہ انتخاب میں متفقہ الیکشن کمیشن اور (ازسرنو) نئی ووٹر لسٹ کا مطالبہ کرتے ہیں۔ تاجروں کی اکثریت راجہ بازار پر گزشتہ نو سالوں سے قابض غیر ائینی گروپ کی مایوس کن اور ڈنگ ٹپاؤ کارکردگیوں پر عدم اعتماد کرتے ہوئے انہیں مسترد کر چکی ہے اور نئے الیکشن چاہتی ہے۔ بازار کے تاجر گاڑیوں اور موٹر سائیکل پارکنگ کے معاملے پر بدستور سراپا احتجاج ہیں اوراسکا مناسب حل چاہتے ہیں۔ شہر کے مرکزی بازار کے تاجر کاروباری سرگرمیوں سمیت خریداروں اور خود اپنے لیے گاڑیوں اور موٹر سائیکلوں کی مناسب پارکنگ دستیاب نہ ہونے پر مسلسل مندی کا شکار ہیں۔ انجم پرویز بھٹی نے کہا کہ ہماری دعوت پر نون لیگ کے مقامی رہنما اور سینیٹر ناصر بٹ راجہ بازار تشریف لائے اور راجہ بازار سمیت دیگر مارکیٹوں کی تاجر برادری کیلئے نزدیکی سٹی صدر روڈ پر واقع پرانے ٹی ایم اے آفس کی خالی جگہ پر پارکنگ لاٹ دینے کا اعلان کیا جو انکے سیاسی مخالفین کی حکمت عملی کا شکار ہو گیا اور سٹی صدر روڈ کی مذکورہ پارکنگ لاٹ کو اگلے دس دنوں کے اندر ٹھیکے پر چڑھا کر راجہ بازار، موچی بازار، مغل سرائے، قصائی گلی، نمک منڈی، جدہ مارکیٹ، اور نرنکاری بازارکے تاجروں کو تباہی کے دھانے پر لا کھڑا کیا گیا اور یہ بات میں نہیں کہہ رہا بازار کا ہر تاجر کہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ راجہ بازار میں گاہک خریداری کیلئے آتے ہیں لیکن مناسب پارکنگ نہ ملنے پر مایوس ہو کر واپس لوٹ جاتے ہیں۔ دوسرے شہروں سے آئے خریداروں کی گاڑیوں کو ٹریفک والے نہیں چھوڑتے اور دو سو کا چالان کر دیتے ہیں یا بتائے بغیراٹھا لیتے ہیں۔ انجم پرویز بھٹی نے کہا کہ ہم نے اس سنجیدہ معاملے پر راولپنڈی کے سی ٹی او ریحان اسلم سے بات کی تو انکا کہنا تھا کہ”کیا کریں”غیر قانونی پارکنگ پر چالان کرنا پڑتا ہے۔۔۔۔

X