LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے راول ٹاون میں خاتون سے ریپ کی کوشش کرنے، موبائل فون چھیننے اور اسے زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ریمانڈ جسمانی کے ملزمان عبداللہ اورملہے خان پولیس حراست میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک

اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ شہزاد ٹاون کے علاقے راول ٹاون میں خاتون سے ریپ کی کوشش کرنے، موبائل فون چھیننے اور اسے زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار ریمانڈ جسمانی کے ملزمان عبداللہ اورملہے خان پولیس حراست میں ساتھیوں کی فائرنگ سے ہلاک، پولیس ملزمان کی نشاندہی پردیگرملزمان کی گرفتاری اوربرآمدگی کے لئے تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقے راول ٹاؤن کے قریب کباڑ خانے لے کر گئی تھی، اسی دوران جنگل میں چھپے 04 مسلح ملزمان نے اپنے ساتھی ملزمان کو چھڑوانے کی غرض سے پولیس ٹیم پر اندھا دھند فائرنگ کردی۔ زیرحراست ملزمان عبداللہ اور ملہے خان اپنے ہی ساتھیوں کی فائرنگ سے زخمی ہو گئے،پولیس ٹیم بلٹ پروف جیکٹس اور حفاظتی اقدامات کے باعث محفوظ رہی ـزخمی ملزمان کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔ جہاں زخمی ملزمان بعد ازاں دم توڑ گیا ملزمان عبداللہ اور ملہے خان دونوں افغانی شہری ہیں ملزمان نے تھانہ سیکریٹریٹ کے علاقہ میں خاتون سے موبائل فون چھیننے، ریپ کی کوشش اور زخمی کرنے کے مقدمہ میں گرفتار اور ریمانڈ جسمانی پر تھے، ملزمان کے دیگر ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہو گئے جن کی گرفتاری کے لئے سرچ آپریشنزجاری ہے

X