LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں راہزنی کی دو وارداتیں، سرقہ بالجبر کا ایک واقعہ اور مختلف علاقوں سے تین موٹر سائیکلوں کی چوری ہوئے

اسلام آباد (سہ پہر) 24 گھنٹوں کے دوران وفاقی دارالحکومت میں راہزنی کی دو وارداتیں، سرقہ بالجبر کا ایک واقعہ اور مختلف علاقوں سے تین موٹر سائیکلوں کی چوری ہوئے، ذرائع کے مطابق تھانہ سنبل اور تھانہ کھنہ کے علاقوں میں راہزنی کی الگ الگ وارداتوں میں نامعلوم افراد نے شہریوں سے رقم،قیمتی موبائل فونز، طلائی زیورات اور دیگر قیمتی اشیاء چھین لیں۔

تھانہ نون کے علاقے میں گن پوائنٹ پر سرقہ بالجبر کا واقعہ میں ملزمان نے شہری کو خنجر دکھا کر موبائل فون اور نقدی رقم چھین لی۔ تھانہ کراچی کمپنی، سنگجانی، اور تھانہ کھنہ کے علاقوں سے شہریوں کی تین موٹر سائیکلیں چوری کر لی گئیں واقعات کے متعلقہ تھانوں میں مقدمات درج کر لیے گئے ہیں پولیس کی تفتیش جاری ہے۔

X