اسلام آباد (سہ پہر) اسٹارچارج اور وٹین پاکستان کے صاف توانائی کے مستقبل کو فروغ دینے کے لیے یکجا
اسلام آباد (سہ پہر) پاکستان میں جدید توانائی اور الیکٹرک موبیلیٹی کی جانب پیش رفت تیزی سے جاری ہے۔ اسی سلسلے میں الیکٹرک وہیکل (ای وی) چارجنگ اور اسمارٹ انرجی سلوشنز فراہم کرنے والی عالمی کمپنی اسٹارچارج (سٹارچارج) اور پاکستان کی معروف ٹیلی کمیونیکیشن اور انفراسٹرکچر سروسز کمپنی وٹین (وطین) نے مشترکہ تعاون کے ایک نئے اقدام کا اعلان کیا ہے۔
اس اقدام کے تحت اسٹارچارج کی جدید توانائی ٹیکنالوجیز اور وٹین کی انفراسٹرکچر صلاحیتوں کو یکجا کرتے ہوئے الیکٹرک وہیکل چارجنگ، بیٹری انرجی اسٹوریج، قابلِ تجدید توانائی کے انضمام، مائیکرو گرڈز اور اسمارٹ انرجی مینجمنٹ کے شعبوں میں پیش رفت کی جائے گی۔ یہ تعاون وٹین سے وابستہ موزوں ٹیلی کمیونیکیشن سہولیات، دفاتر، ڈیٹا سینٹرز اور تجارتی مقامات پر ان مربوط حلوں کے امکانات کو فروغ دے گا۔
دونوں اداروں کی ٹیمیں توانائی کے نظام کو مزید مستحکم بنانے، توانائی کے مؤثر استعمال کو ممکن بنانے اور مربوط ٹیکنالوجی کے ذریعے پائیدار نقل و حمل کو فروغ دینے کے لیے مل کر کام کریں گی۔
جدت اور ماحولیاتی ذمہ داری کے مشترکہ عزم کے ساتھ، اسٹارچارج اور وٹین ایک صاف ستھرا اور زیادہ مربوط پاکستان بنانے میں اپنا کردار ادا کرنے کے خواہاں ہیں۔ یہ اقدام الیکٹرک موبیلیٹی اور پائیدار توانائی کے فروغ کے لیے حکومتِ پاکستان کے وژن کی معاونت بھی کرے گا۔