ہری پور (سہ پہر) یونیورسٹی آف ہری پور میں ریسکیو 1122 کی جانب سے ایک روزہ ٹرینینگ سیشن کا انعقاد
(سہ پہر) ہری پور
ڈائریکٹر جنرل ریسکیو 1122 خیبر پختونخواہ ڈاکٹر خطیر احمد کے احکامات، ریجنل ڈائریکٹر آپریشن (نارتھ) ارشد اقبال اور ڈسٹرکٹ ایمرجنسی آفیسر ظاہر میاں کی ہدایت پر ٹریننگ ونگ انچارج ذیشان کی زیرِ نگرانی ریسکیو 1122 ہری پور کی ٹیم نے یونیورسٹی آف ہری پور میں انفارمیشن ٹیکنالوجی ڈیپارٹمنٹ کے طلباء و طالبات اور اساتذہ کو ریسکیو 1122 کی سروسز، ابتدائی طبّی امداد، بنیادی فائر فائٹنگ اور ہنگامی حالات سے بچاؤ کے حوالے سے 1 روزہ تربیت فراہم کی۔
ٹریننگ کا مقصد کسی بھی قسم کی ایمرجنسی صورتحال پیش آنے پر بہتر انداز میں اپنی اور دوسروں کی جان و مال کی حفاظت کرنا تھا۔
یونیورسٹی انتظامیہ نے ریسکیو ٹیم کا شکریہ ادا کیا، اور ایسے مزید ٹرینینگ سیشن کے انعقاد کی خواہش بھی ظاہر کی۔
رپورٹ ملک رضوان چوہان کرائم رپورٹر





