LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) اسٹارچارج اور میکڈونلڈز پاکستان کے درمیان الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے فروغ کے لیے اشتراک

اسلام آباد (سہ پہر) اسٹارچارج اور میکڈونلڈز پاکستان کے درمیان الیکٹرک وہیکل چارجنگ کے فروغ کے لیے اشتراک

وفاقی وزیر برائے قومی تحفظِ خوراک و تحقیق رانا تنویر حسین، سٹار چارج (StarCharge) کے سی ای او لی ہونگ چنگ اور میکڈونلڈز پاکستان کے چیف آپریٹنگ آفیسر جمیل مغل کے ہمراہ، مفاہمت کی یادداشت (MoU) پر دستخط کے بعد

اسلام آباد: اسٹارچارج، جو الیکٹرک وہیکل (EV) چارجنگ اور اسمارٹ انرجی سلوشنز فراہم کرنے والی دنیا کی نمایاں کمپنیوں میں سے ایک ہے، اور میکڈونلڈز پاکستان، جو عالمی سطح پر معروف ریسٹورنٹ برانڈ کا حصہ ہے، پاکستان میں الیکٹرک گاڑیوں کی چارجنگ کی سہولیات تک آسان رسائی کو فروغ دینے کے لیے باہمی تعاون پر کام کر رہے ہیں۔

اس تعاون کے معاہدے کے تحت میکڈونلڈز کے موزوں مقامات پر الیکٹرک گاڑیوں کے چارجنگ اسٹیشنز کے قیام کے امکانات کا جائزہ لیا جائے گا۔ اس اقدام کے ذریعے اسٹارچارج کی چارجنگ ٹیکنالوجی میں مہارت اور میکڈونلڈز کے صارفین کے لیے آسان رسائی پر مبنی مقامات کو یکجا کیا جائے گا۔ اس کا مقصد صارفین کو کھانے کے دوران اپنی گاڑیاں چارج کرنے کی سہولت فراہم کرنا ہے، تاکہ روزمرہ زندگی میں الیکٹرک موبلٹی کو مزید آسان بنایا جا سکے۔

دونوں اداروں کے نمائندگان اور ٹیمیں اس تعاون کو آگے بڑھانے کے لیے مشترکہ طور پر کام کریں گی، جبکہ ہر مقام کا تکنیکی موزونیت اور تجارتی افادیت کی بنیاد پر الگ الگ جائزہ لیا جائے گا۔

یہ اقدام ماحول دوست ٹرانسپورٹ کے فروغ کے لیے دونوں اداروں کے مشترکہ عزم کی عکاسی کرتا ہے اور الیکٹرک موبلٹی کی حوصلہ افزائی، چارجنگ انفراسٹرکچر کی توسیع اور صاف و پائیدار مستقبل کے قیام کے لیے حکومتِ پاکستان کی کوششوں میں معاون ثابت ہوگا۔

X