LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ شالیمار پولیس نے گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا

اسلام آباد (سہ پہر) تھانہ شالیمار پولیس نے گھریلو چوری کی متعدد وارداتوں میں سابقہ ریکارڈ منظم گروہ کے اہم رکن کو گرفتار کرلیا، گرفتار ملزم کے قبضے سے مسروقہ نقدی اور وارداتوں میں استعمال ہونے والا اسلعہ معہ ایمونیشن برآمد کر لیا، ملزم کے خلاف مقدمات درج ہیں، جبکہ مزید تفتیش جاری ہے، ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا کے خصوصی احکامات پر پولیس کا وفاقی دارالحکومت میں چوری ڈکیتی، راہزنی اور دیگر سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری اور جرائم کی روک تھام کے لیے کریک ڈاون جاری ہے، جرائم پیشہ عناصر کے خلاف بھرپور کارروائیاں عمل میں لائی جا رہی ہیں،ایس ایس پی آپریشنز نے تمام افسران کو ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا کہ شہریوں کو ان کے قیمتی اثاثوں سے محروم کرنے والے جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیاں مزید تیز کی جائیں اور ان کی گرفتاری یقینی بنائی جائے۔

X