LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی ٹریفک پولیس نے آن لائن لرنر پرمنٹ ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت ایپلیکیشن کا آغاز کر دیا،

اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی ٹریفک پولیس نے آن لائن لرنر پرمنٹ ، ڈرائیونگ لائسنس کی تجدید اور ڈپلیکیٹ لائسنس کے لیے آن لائن سہولت ایپلیکیشن کا آغاز کر دیا، آن لائن ایپلیکیشن ٹریفک پولیس کی ویب پورٹل سے حاصل کی جاسکتی ہے ، ڈرائیونگ لائسنس بذریعہ TCS شہریوں کے پتے پر پہنچائے جائیں گے، شہریوں کو ڈرائیونگ لائسنس کی وصولی کے لیے اب دفاتر کے غیر ضروری چکر لگانے کی ضرورت نہیں، شہری آن لائن درخواست میں اپنا مکمل نام، درست رہائشی پتہ اور فعال موبائل نمبر درج کریں، غلط یا نامکمل ایڈریس درج کرنے سے لائسنس کی ترسیل میں تاخیر ہو سکتی ہے،باسلام آباد ٹریفک پولیس شہریوں کو جدید اور آسان آن لائن سہولیات فراہم کرنے کے لیے کوشاں ہے، شہریوں کی سہولت اور وقت کی بچت اسلام آباد ٹریفک پولیس کی اولین ترجیح ہے، سی ٹی او کائنات اظہر خان

X