جہلم (سہ پہر) وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے مویشیوں کے علاج کے لیے جدید آلات اور سہولیات سے لیس آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
جہلم (سہ پہر): 18 اکتوبر وزیر مملکت خزانہ اور ریلوے بلال اظہر کیانی نے مویشیوں کے علاج کے لیے جدید آلات اور سہولیات سے لیس آپریشن تھیٹر کا افتتاح کر دیا
وزیر مملکت بلال اظہر کیانی نے ویٹنری ہسپتال کے مختلف حصے دیکھے
بلال اظہر کیانی کا ہر تحصیل میں مزید چار موبائل ویٹنری وینز فراہم کرنے کا بھی اعلان
ہر گاؤں میں یہ سہولت پہنچائیں، بلال اظہر کیانی کی محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت
تاریخ اور مقام کے تعین کے ساتھ موبائل ویٹنری وینز ہر گاؤں جائیں، کم مال مویشی رکھنے والوں کے جانوروں کے علاج اور ویکسینیشن پر خصوصی توجہ دی جائے، جانور پالنے والوں کو معلومات دیں گی، بلال اظہر کیانی کی محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت
دور دراز علاقوں میں جانوروں کے علاج کی سہولیات پہنچانے پر خصوصی توجہ دی جائے گی، بلال اظہر کیانی کی محکمہ لائیو اسٹاک کو ہدایت
آپریشن تھیٹر کے قیام سے ساڑھے پانچ لاکھ سے زائد مویشیوں کے جہلم میں علاج کی بہترین سہولت دی گئی، جانور پالنے والوں کے لیے یہ تحفہ ہے، بلال اظہر کیانی کا تقریب سے خطاب
وزیراعلی پنجاب مریم نواز شریف کا ویٹنری ہسپتال میں آپریشن تھیٹر کے قیام پر شکریہ ادا کرتے ہیں، بلال اظہر کیانی کا تقریب سے خطاب
یہ اقدام لائیو سٹاک کی مجموعی بہتری، برآمدات بڑھانے اور جانور پالنے والوں کی آمدن بڑھانے کے وزیراعظم شہباز شریف اور وزیر اعلیٰ مریم نواز شریف کی کاوشوں کا حصہ ہے، بلال اظہر کیانی کا تقریب سے خطاب
جانوروں کے علاج اور موبائل ویٹنری وینز میں اضافے سے جانوروں کو صحت مند بنانے اور پالنے والوں کو مالی نقصان سے بچانے میں بڑی مدد ملے گی، بلال اظہر کیانی کا تقریب سے خطاب
ان سہولیات کی دستیابی کا اصل فائدہ تب ہی ہوگا جب اس سے کمزور ترین طبقات کو فائدہ پہنچے، بلال اظہر کیانی کا تقریب سے خطاب
علاج معالجہ کی فراہمی سے ایکسپورٹ کوالٹی کے جانوروں کی افزائش، دودھ کی پیداوار بڑھانے میں بھی مدد ملے گی، بلال اظہر کیانی کا تقریب سے خطاب
پہلے ہر تحصیل میں ایک موبائل ویٹنری وین تھیی، اب ہر تحصیل میں پانچ موبائل وینز ہو جائیں گی، بلال اظہر کیانی کا تقریب سے خطاب
ڈاکٹرز، عملے، مشینری اور ادویات سے لیس موبائل ویٹنری وینز ہر گاؤں میں مویشیوں کی صحت کا معیار بہتر بنانے میں اہم کردار کریں گی، بلال اظہر کیانی کا تقریب سے خطاب
آپریشن تھیٹر میں زخمی جانوروں کے آپریشن کی تمام سہولیات اور آلات فراہم کر دئیے گئے ہیں، بلال اظہر کیانی کا تقریب سے خطاب
ایک ماہ بعد ہسپتال اور موبائل ویٹنری وینز کی کارکردگی کا جائزہ لوں گا، بلال اظہر کیانی کا تقریب سے خطاب