کراچی (سہ پہر) سیکرٹری اوقاف سندھ آغا فاخر حسین کا درگاہ سخی وہاب شاہ جیلانی اور درگاہ شاہ عبداللطیف بھٹائی کا دورہ سیکرٹری اوقاف نے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت انتظامی انتظامات کا جائزہ لیا
کراچی (سہ پہر) کراچی، حیدرآباد، مٹیاری 17 اکتوبر ۔سیکرٹری اوقاف، مذہبی امور، زکوٰۃ و عشر سندھ آغا فاخر حسین نے حیدرآباد میں درگاہ حضرت سیدنا سخی عبدالوہاب شاہ جیلانی، قدم گاہ مولا علیؑ میں مسجد ابوالفضل عباس اور مٹیاری میں درگاہ حضرت شاہ عبداللطیف بھٹائی کا دورہ کیا۔ اس موقع پر انہوں نے مزارات پر حاضری دی، چادریں چڑھائیں اور فاتحہ خوانی کی۔ ایڈمنسٹریٹو آفیسر امتیاز لاشاری اور ایگزیکٹو انجینئر اوقاف سندھ ایاز احمد سومرو نے سیکرٹری اوقاف کا استقبال کیا اور انہیں مزارات کے انتظامی امور اور جاری سرگرمیوں کے حوالے سے بریفنگ دی۔ دورے کے دوران آغا فاخر حسین نے زائرین کو فراہم کی جانے والی سہولیات کا معائنہ کیا اور صفائی ستھرائی سمیت انتظامی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے متعلقہ حکام کو ہدایت کی کہ مزارات پر صفائی کے اعلیٰ معیار کو برقرار رکھنے اور انتظامی امور کو مزید مؤثر بنانے کے لیے عملی اقدامات کیے جائیں۔ سیکرٹری اوقاف نے کہا کہ زائرین کی خدمت اور انہیں معیاری سہولیات کی فراہمی محکمہ اوقاف کی بنیادی ذمہ داری ہے۔ انہوں نے متعلقہ افسران اور عملے کو ہدایت کی کہ زائرین کے ساتھ احترام، خوش اخلاقی اور بھرپور تعاون کا مظاہرہ کیا جائے تاکہ انہیں حاضری کے دوران کسی قسم کی دشواری کا سامنا نہ کرنا پڑے