LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے ایس ایس پی ماڈل پرزن اسلام آباد علی اکبر کے ہمراہ اسلام آباد کی زیرِ تعمیر جیل کا دورہ کیا

اسلام آباد (سہ پہر) ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم نے ایس ایس پی ماڈل پرزن اسلام آباد علی اکبر کے ہمراہ اسلام آباد کی زیرِ تعمیر جیل کا دورہ کیا، جہاں انہوں نے تعمیراتی کام، سکیورٹی انتظامات اور دیگر متعلقہ امور کا تفصیلی جائزہ لیا۔ اس موقع پر متعلقہ افسران نے انہیں جاری تعمیراتی کاموں اور انتظامات کے حوالے سے بریفنگ دی، ڈی آئی جی اسلام آباد نے ہدایت کی کہ تعمیراتی کام مقررہ معیار کے مطابق بروقت مکمل کیا جائے اور تمام متعلقہ امور کو مؤثر انداز میں یقینی بنایا جائے۔دوسری جانب ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا کی زیرِ صدارت رورل اور سواں زون کے افسران کا اہم اجلاس منعقد ہوا، جس میں ایس پی رورل زون زیشان علی، متعلقہ زونز کے ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس کے دوران افسران کی کارکردگی کا انفرادی طور پر جائزہ لیا گیا، جبکہ انسدادِ جرائم، امن و امان کی صورتحال اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف جاری کارروائیوں پر بریفنگ لی گئی۔ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے افسران کو ہدایت کی کہ متحرک جرائم پیشہ گروہوں کے خلاف مؤثر اور ٹارگٹڈ کارروائیاں مزید تیز کی جائیں، جرائم کی روک تھام کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لائے جائیں اور جرائم میں ملوث عناصر کو قانون کے کٹہرے میں لانے کے لیے مربوط حکمتِ عملی اپنائی جائے۔انہوں نے مزید کہا کہ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے، لہٰذا تمام افسران اپنی ذمہ داریاں پوری تندہی اور پیشہ ورانہ مہارت کے ساتھ ادا کریں اور جرائم کے مؤثر سدباب کو یقینی بنائیں

X