LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) شہر کے مختلف علاقوں میں 24 گھنٹوں کے دوران مسلح لوٹ مار،موٹر سائیکل سنیچنگ، سٹریٹ کرائم اور کار چوری کا واقعہ، مختلف علاقوں سے شہریوں کے چار موٹر سائیکل چوری

اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی دارالحکومت میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران اسلحہ کے زور پر لوٹ مار، سرقہ بالجبر، موٹر سائیکل سنیچنگ، سٹریٹ کرائم اور کار چوری کے واقعہ سمیت مختلف تھانوں کی حدود سے شہریوں کے چار موٹر سائیکل چوری، تفصیلات کے مطابق تھانہ پھولگراں کے علاقہ میں مسلح افراد نے راہگیر سے اسلحہ کے زور پر موٹر سائیکل چھین لی، تھانہ سنبل کی حدود میں راہزنی کی واردات میں ملزمان نے شہری کو اسلحہ دکھا کر موبائل فون اور نقدی رقم چھین لی۔تھانہ بارہ کہو کے علاقے میں سٹریٹ کرائم کے واقعہ میں شہری کو گن پوائنٹ پر لوٹ لیا گیا۔تھانہ کھنہ کی حدود سے چور شہری کی کار لے گئے۔تھانہ آبپارہ، تھانہ سمبل، تھانہ سبزی منڈی اور تھانہ شہزاد ٹاؤن کے علاقوں سے شہریوں کی چار موٹر سائیکلیں چوری ہو گئیں۔ پولیس حکام کے مطابق تمام واقعات کے علیحدہ علیحدہ مقدمات درج کر کے تفتیش شروع کر دی گئی ہے زونل ایس پیز کی جانب سے متعلقہ تھانوں کی پولیس ٹیموں کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ اپنے علاقوں میں گشت کو مزید موثر کریں ،شہر میں سٹریٹ کرائم اور کار سمیت موٹر سائیکل چوری کے بڑھتے ہوئے واقعات نے شہریوں میں تشویش پیدا کر دی ہے پولیس حکام کا کہنا ہے کہ جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کریک ڈاؤن جاری رکھا جائے گا۔

X