اسلام آباد (سہ پہر) شہریوں کی شکایات کا ازالہ، تفتیش اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کئے۔
اسلام آباد (سہ پہر) شہریوں کی شکایات کا ازالہ، تفتیش اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا اور احکامات جاری کئے۔تفصیلات کے مطابق اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل، جرائم کی روک تھام اور مؤثر سیکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کے لیے متحرک ہے۔ اس سلسلے میں ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد قاضی علی رضا نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ انہوں نے شہریوں کی شکایات توجہ سے سنیں اور ان کے فوری ازالے کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔ انہوں نے ہدایت کی کہ شہریوں کے مسائل ترجیحی بنیادوں پر حل کیے جائیں اور انہیں بروقت انصاف کی فراہمی یقینی بنائی جائے۔دوسری جانب ایس پی سٹی زون محمد خرم کی زیرِ صدارت کرائم میٹنگ منعقد ہوئی، جس میں سٹی زون کے تفتیشی افسران نے شرکت کی۔ میٹنگ کے دوران زیرِ تفتیش مقدمات، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا جائزہ لیا گیا۔ ایس پی سٹی زون نے افسران کو ہدایت کی کہ زیرِ تفتیش مقدمات کو جلد از جلد یکسو کیا جائے، تفتیش میرٹ پر مکمل کی جائے اور جرائم کی مؤثر روک تھام کے لیے تمام ضروری اقدامات کیے جائیں۔علاوہ ازیں، ایس پی انڈسٹریل ایریا ڈاکٹر ایاز حسین نے مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کرکے سیکیورٹی انتظامات کا تفصیلی جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو الرٹ رہنے، مشکوک افراد اور گاڑیوں کی مؤثر چیکنگ یقینی بنانے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کی۔اسی طرح ایس پی سی ٹی ڈی خالد محمود اعوان نے بھی مختلف ڈیوٹی پوائنٹس کا دورہ کیا اور سیکیورٹی انتظامات کا جائزہ لیا۔ انہوں نے ڈیوٹی پر مامور افسران و اہلکاروں کو ہمہ وقت الرٹ رہنے، سیکیورٹی امور میں کسی قسم کی غفلت سے گریز کرنے اور شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے مؤثر اقدامات یقینی بنانے کی ہدایت کی۔اسلام آباد پولیس شہریوں کو ریلیف فراہم کرنے، جرائم کی روک تھام اور دارالحکومت میں امن و امان برقرار رکھنے کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لا رہی ہے۔

