LOADING

Type to search

پاکستان

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی علی وسیم کی کھلی کچہری۔

اسلام آباد (سہ پہر) ڈی آئی جی علی وسیم کی کھلی کچہری۔ شہریوں کی شکایات کے فوری ازالے کے احکامات جاری، پی او برانچ کے انچارج اور ٹیم کو نقد انعامات و تعریفی اسناد سے نوازا گیا۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس علی وسیم نے اپنے دفتر میں کھلی کچہری کا انعقاد کیا، جس میں شہریوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔ اس موقع پر انہوں نے شہریوں کے مسائل اور شکایات تفصیل سے سنیں اور ان کے فوری حل کے لیے متعلقہ افسران کو موقع پر ہی ضروری احکامات جاری کیے۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے کہا کہ شہریوں کے مسائل کا فوری اور میرٹ پر حل اسلام آباد پولیس کی اولین ترجیح ہے۔ شہری بلا کسی سفارش براہِ راست کھلی کچہری میں شرکت کرکے اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ شہریوں کی سہولت اور شکایات کے بروقت ازالے کے لیے ڈی آئی جی آفس میں روزانہ کی بنیاد پر کھلی کچہری کا انعقاد کیا جا رہا ہے تاکہ شہریوں کو مؤثر ریلیف فراہم کیا جا سکے۔علاوہ ازیں، ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے بہترین پیشہ ورانہ کارکردگی کا مظاہرہ کرنے پر پی او برانچ کے انچارج اور ان کی ٹیم کو نقد انعامات اور تعریفی اسناد سے نوازا۔ انہوں نے ٹیم کی کارکردگی کو سراہتے ہوئے کہا کہ محنت، فرض شناسی اور پیشہ ورانہ صلاحیتوں کا اعتراف افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور کارکردگی میں مزید بہتری کے لیے اہم ہے۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے مزید کہا کہ نمایاں کارکردگی کا مظاہرہ کرنے والے افسران و اہلکاروں کی حوصلہ افزائی اور میرٹ کی بنیاد پر ان کی خدمات کا اعتراف اسلام آباد پولیس کی ترجیحات میں شامل ہے۔ اس اقدام کا مقصد پولیس فورس میں پیشہ ورانہ صلاحیتوں کو فروغ دینا، کارکردگی کو مزید بہتر بنانا اور شہریوں کو فراہم کی جانے والی پولیس سروسز کے معیار کو مؤثر بنانا ہے۔

X