اسلام آباد (سہ پہر) رینٹ اے کار ایسوسی ایشن کے وفد کی چیمبر آمد اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے نومنتخب عہدیداران کو مبارکباد اور گلدستہ پیش کیا
اسلام آباد (سہ پہر) رینٹ اے کار ایسوسی ایشن کے صدر ملک امجد اور چیئرمین محمد خورشید کی قیادت میں نمائندہ وفد نے اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کا دورہ کیا اور چیمبر کے نومنتخب صدر زکریا اکبر ضیا ، سینیئر نائب صدر محمد اشفاق چٹھہ، نائب صدر محمد وقاص خان سواتی، کار رینٹل انڈسٹری سے سی ایم کلاس میں منتخب ہونے والے ایگزیکٹو ممبر محمد خورشید اور دیگر نومنتخب ایگزیکٹو باڈی ممبران کو مبارکباد پیش کی۔
وفد نے اس عزم کا اظہار کیا کہ کار رینٹل انڈسٹری پاکستان میں ڈومیسٹک ٹورازم کے فروغ، مسافروں کی آمدورفت، کاروباری سرگرمیوں اور روزگار کی فراہمی میں اہم کردار ادا کر رہی ہے۔ یہ شعبہ ملکی معیشت اور قومی ٹیکس ریونیو میں بھی اپنا حصہ ڈالتا ہے۔ وفد میں سینئر نائب صدر محمد عباس، نائب صدر جناب گل مہتاب، جنرل سیکرٹری اشتیاق بنگش ، ڈپٹی سیکرٹری جنرل محمد سعید سواتی ، سیکرٹری اطلاعات و رابطہ کاری حاجی قدیر،مائی کیب کے غلام حسین مغل
اور دیگر معزز ممبران نے شامل تھے۔
اسلام آباد چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کے صدر اور دیگر نمائندگان نے اسلام آباد رینٹ اے کار ایسوسی ایشن کے وفد اور کار رینٹل انڈسٹری سے وابستہ تمام شرکاء کی آمد، نیک تمناؤں اور تعاون پر شکریہ ادا کیا۔