اسلام آباد (سہ پہر) وفاقی وزارت تعلیم اساتذہ اور طلباء کی راہنمائی کرتی رہے گی: ڈاکٹر خالد مقبول تعلیمی ادارے پیرا کی ڈیجیٹل سروسز کا خیر مقدم کرتے ہیں : عبیداللہ چوہدری نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولزسٹوڈنٹس کی فلاح و بہبودمیں معاون ہو گی
اسلام آباد (سہ پہر) مرکزی صدر نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولز عبیداللہ چوہدری نے وفاقی وزارت تعلیم کے ذیلی ادارے پرائیویٹ ایجوکیشنل انسٹی ٹیوشز(پیرا) کی طرف ڈیجیٹل سروسز کے اجراء کا خیر مقدم کیا ہے یقیناً تعلیمی اور تدریسی امور میں معاونت کی پالیسی سے پبلک اور پرائیویٹ سیکٹر کے طلباء وطالبات کی مشکلات میں بتدریج کمی ہوگی۔ عبیداللہ چوہدری نے وفد سے گفتگو میں بتایا کہ فیڈرل تعلیمی بورڈ کے تحت سترہ ستمبر کو ہونے والی تقریب میں پیرا ڈیجیٹل سروسز میں وفاقی وزیر تعلیم اینڈ پروفیشنل ٹریننگ ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کا خطاب پرائیویٹ سیکٹر کے لیے خوش آئندہ ہے خطاب میں ان کا کہنا تھا کہ وفاقی وزارت تعلیم، فیڈرل بورڈ اور پیرا تعلیمی اداروں، اساتذہ کرام اور سٹوڈنٹس کمیونٹی کی خدمت وراہنمائی کے لیے ہمہ وقت دستیاب رہیں گے۔ عبیداللہ چوہدری نے چیئرمین پیرا ڈاکٹر غلام علی مَلّا کو یقین دلایا نیشنل ایسوسی ایشن آف پرائیویٹ سکولزسٹوڈنٹس کی فوذوفلاح کے ہر تعمیری قدم میں معاونت کا کردار ادا کرے گی۔
(کیپشن)
اسلام آباد:: پیرا ڈیجیٹل سروسز کی تقریب کے شرکاء کا وفاقی وزیر تعلی ڈاکٹر خالد مقبول صدیقی کے ہمراہ گروپ فوٹو